جامعہ کراچی میں چینی زبان کے کورسز میں داخلوں کے لئے فارم 2فروری تک جمع ہوںگے

منگل 30 جنوری 2018 12:48

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2018ء) جامعہ کراچی میں چینی زبان کے سرٹیفکیٹ کورسز میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹرمحمد احمد قادری کے مطابق چینی زبان کے سرٹیفکیٹ کورسز لیول 1اور بزنس چائنیزمیں داخلوں کے لئے درخواست فارم 2 فروری تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔خواہشمند طلبہ داخلہ فارم 500 روپے کے عوض صبح 9سے شام4بجے تک جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع یوبی ایل بینک کانٹر سے حاصل اور جمع کراسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :