کویت، قید کی مدت میں ایک ماہ 20 دن اور ایک سال 9 ماہ کا ہوگا

منگل 30 جنوری 2018 11:34

کویت سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2018ء) کویت میں جیل خانہ جات کے قوانین اور ضوابط میں ترمیم کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ قیدکی مدت میںایک ماہ 20 دن جبکہ ایک سال 9 ماہ کا ہوگا۔

(جاری ہے)

کویت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق کویتی انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر عادل الدمخی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی کے ارکان نے حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ قیدیوں کے ساتھ انسانی سلوک اور رعایت برتنے کے لئے جیل خانہ جات کے قوانین میں ترمیم کی جائے۔ انھوں نے بتایا کہ دی گئی تجاویز کے مطابق عمر کی زیادہ سے زیادہ مدت 25 سال ہوگی۔

متعلقہ عنوان :