کویت، 16.7 بلین ڈالرز خسارے کا بجٹ منظور

منگل 30 جنوری 2018 10:40

کویت سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2018ء) کویت کی پارلیمنٹ نی2018-19 کے نئے مالی سال کے لئے بجٹ کی منظور دیدی ہے۔ کویت کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے باعث مسلسل چوتھے برس خسارے کے بعد ویت نی2018-19 کے مالی سال کے لئے ملکی بجٹ منظور کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ مالی سال کے لئے خسارے کا اندازہ 16.7 بلین امریکی ڈالرز کے برابر لگایا گیا ہے۔ اوپیک کے اس رٴْکن ملک کا یہ خسارہ مجموعی بجٹ کا 13.5 فیصد بنتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیر خزانہ نائف الحاجرف نے صحافیوں کو بتایا کہ خسارے سے نمٹنے کے لئے ریاستی فنڈز کے استعمال کے علاوہ مقامی اور بین الاقوامی قرض فراہم کرنے والے اداروں سے رجوع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :