مردان کی عاصمہ سے زیادتی اور قتل پر از خود نوٹس کیس کی سماعت آج ہوگی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 30 جنوری 2018 10:40

مردان کی عاصمہ سے زیادتی اور قتل پر از خود نوٹس کیس کی سماعت آج ہوگی
مردان(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی30- جنوری۔2018ء) مردان کی معصوم بچی عاصمہ سے زیادتی اور قتل پر از خود نوٹس کیس کی سماعت آج ہوگی۔ دو ہفتے گزرنے کے باوجود خیبر پختون خواہ پولیس اب تک ملزمان کا پتہ چلانے میں بھی ناکام ہے ، سپریم کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل اورآئی جی پولیس خیبر پختو نخواہ کو طلب کررکھاہے۔

(جاری ہے)

مردان کی کمسن عاصمہ کے قتل کیس کو 16 دن گزر گئے مگر ملزم گرفتار نہ ہوسکا، عاصمہ کو انصاف دلانے کے لیے آج سے سپریم کورٹ کا 3رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا ،جس کی سربراہی چیف جسٹس کریں گے۔

مردان پولیس کے مطابق علاقے کی جیو فینسنگ کر لی گئی اور تقریبا ً 200 افراد کے ڈی این اے کے نمونے بھی لیے گئے۔ڈی پی او مردان کا کہنا ہے کہ فرانزک رپورٹ چند روز میں مل جائے گی ،رپورٹ ملنے کے بعد کارروائی آگے بڑھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :