عاصمہ رانی کی تصویر یا فوٹیج چلانے پر کارروائی کی جائے، مریم اورنگزیب

میڈیا اس اندوہناک واقعے کے حوالے سے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرے، جرائم کے خلاف آواز بلند کرنا معاشرتی اقدار اور شہری حقوق کو ملحوظ رکھنا سب کی ذمہ داری ہے ، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات

پیر 29 جنوری 2018 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جنوری2018ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پیمرا کو عاصمہ رانی کی تصویر یا فوٹیج چلانے پر کارروائی کی ہدایت کر دی ۔ وزیر مملکت نے کہا کہ میڈیا اس اندوہناک واقعے کے حوالے سے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرے ۔

(جاری ہے)

سوموار کو جاری کردہ بیان میں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ صحافتی ضابطوں اور پیمرا قوانین کی پابندی میڈیا کی ذمہ داری ہے ۔

انہوں نے خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں میڈیکل اسٹوڈنٹ عاصمہ رانی کی ایک نوجوان کے ہاتھوں شادی سے انکار پر قتل کئے جانے کے واقعے کو قابل مذمت قراردیتے ہوئے کہا کہ جرائم کے خلاف آواز بلند کرنا معاشرتی اقدار اور شہری حقوق کو ملحوظ رکھنا سب کی ذمہ داری ہے ۔