طالبہ عاصمہ رانی کے قتل کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، میڈیا اس اندوہناک واقعے کے حوالے سے رپورٹنگ کرنے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرے،صحافتی ضابطوں اور پیمرا قوانین کی پاسداری میڈیا کی بنیادی ذمہ داری ہے

وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات ، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب

پیر 29 جنوری 2018 23:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2018ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات ، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ طالبہ عاصمہ رانی کے قتل کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، میڈیا اس اندوہناک واقعے کے حوالے سے رپورٹنگ کرنے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کئے گئے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صحافتی ضابطوں اور پیمرا قوانین کی پاسداری میڈیا کی بنیادی ذمہ داری ہے، جس سے صرف نظر کرنا نامناسب ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ہونے والے جرائم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے معاشرتی اقدار اور شہری حقوق کو ملحوظ رکھنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے پیمرا کے قانون کے تحت بچی کی تصویر یا فوٹیج چلانے پر پیمرا کو کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔