بحیثیت قوم ہمیں انتہائی سنگین مسائل کا سامنا ہے پختون ہونا ناقابل معافی جرم بن چکا ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی کی وجہ سے پختون اپنے جنت نظیر خطے کو چھوڑ کر حصول رزق کی تلاش میں کراچی آنے پر مجبور ہوئے، شب و روز محنت و مشقت سے تھوڑی بہت مالی حیثیت کے مالک بنے جو کہ قانون کی وردی پہنے ہوئے چند کالی بھیڑوں کو کسی صورت ہضم نہیں ہوا

اے این پی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید کا بیان

پیر 29 جنوری 2018 23:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جنوری2018ء) اے این پی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہاہے کہ بحیثیت قوم ہمیں انتہائی سنگین مسائل کا سامنا ہے پختون ہونا ناقابل معافی جرم بن چکا ہے۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی وجہ سے پختون اپنے جنت نظیر خطے کو چھوڑ کر حصول رزق کی تلاش میں کراچی آنے پر مجبور ہوئے، شب و روز محنت و مشقت سے تھوڑی بہت مالی حیثیت کے مالک بنے جو کہ قانون کی وردی پہنے ہوئے چند کالی بھیڑوں کو کسی صورت ہضم نہیں ہوا۔

پیر کو جاری اپنے ایک بیان میں سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ جھوٹے اور من گھڑت الزاما ت لگا کر چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرکے ڈرا دھمکاکر ان سے پیسے بٹورے جاتے ہیں دہشت گردوں کی آڑ میں قتل کیا جاتا ہے۔ نقیب اللہ محسود کا ماورائے عدالت قتل اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ شہید نقیب اللہ محسود کی قربانی نے ایک ناقابل یقین حد تک بیداری پیدا کردی ہے۔

بحیثیت قوم ایسا لائحہ عمل تر تیب دیا جائے کے آئندہ قوم کا کوئی بیٹا ایسی بر بریت کا شکار نا ہوآئندہ کوئی نقیب اللہ محسود تاریک راہوں کی بھینٹ نا چڑھے ۔ انہوں نے کہا کہ پختونوں پر دہشت گرد ی کی چھاپ ہمیشہ ہمشیہ کے لیے ختم کرنا ہوگی۔نقیب اللہ محسود کے قاتلوں کا عبرت ناک انجام ذریعے مستقبل میں اپنے اختیارات و منصب کا غلط استعمال کرنے والوں کے لیے ایک مثال بنائیں گے جس کے لیے عوامی نیشنل پارٹی اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :