بحرین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن 2018، پاکستانی نوجوان بھی مقابلے کیلئے میدان میں اتر گئے

muhammad ali محمد علی پیر 29 جنوری 2018 23:16

بحرین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن 2018، پاکستانی نوجوان بھی ..
منامہ، بحرین (اردو پوائنٹ - میاں توصيف - نمائندہ خصوصی) بحرین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن 2018 میں پاکستانی نوجوان بھی مقابلے میں، 10 مارچ 2018 کے دن بحرین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا الیکشن شیڈول ہے اسی سلسلے میں تاجور پینل کی جانب سے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کا انعقاد وسط منامہ کی ایک معروف ثقافتی مارکیٹ میں کیا گیا تاجور پینل کے کل 15 ارکان ہیں جس کے سرپرست اعلیٰ مشہور کاروباری شخصیت سمیر عبدالله ناس ہیں جن کے مطابق ان کی ٹیم میں شامل کاروباری شخصیات کا مجموعی طور پر تجربہ تقریباً 351 سال کے قریب ہے تاجور پینل میں خصوصی طور پر نوجوان پاکستانی نژاد بزنس مین عزیر عثمان ملک کو شامل کیا گیا ہے جو کہ پہلی بار چیمبر کے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں عزیر عثمان ملک بحرین میں مقیم معروف پاکستانی کاروباری شخصیت محمد عثمان ملک کے چهوٹے صاحبزادے ہیں پریس کانفرنس میں بحرین حکومت کی خصوصی طور پر کی گئی معاشی منصوبہ بندی جس کا نام ویژن 2030 کی اہمیت بیان کی گئی اور اس منصوبہ بندی کے تحت تاجور کے ممکنہ کردار پر روشنی ڈالی گئی اس کے علاوہ چهوٹے اور درمیانے درجے کی انٹرپرائزز کے مسائل اور ان کے حل حل کے لیے طریقہ کار وضع کیا گیا پریس کانفرنس کے دوران درپیش 7 اہم چیلنجز بیان کئے گئے جن کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا: کاروبار کی بڑھتی ہوئی حساسیت؛ بڑھتے ہوئے عوامی قرض؛ خلیجی ممالک کی محدود مارکیٹ میں ہم آہنگی؛ عالمی منڈیوں میں مقابلہ اور ہماری کمزوری؛ بحرین کے بنیادی ذرائع آمدن کے طور پر تیل پر انحصار؛ نئے ٹیکس اور لیویز سے افراط زر کا بڑھتا ہوا خطرہ اور ترقی کے لئے نجی شعبہ جات کی کمزور شراکت پینل کی طرف سے الکشن جیتنے کے بعد 100 دن کا منصوبہ بهی پیش کرنے کا اعلان کیا گیا علاوہ ازیں چیمبر کے آنے والے الیکشن کو تبدیلی کا الیکشن بهی قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :