وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی گوادر میں چین اورپاکستان کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط کیئے جانے کی تقریب میں شرکت

پیر 29 جنوری 2018 23:11

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی گوادر میں چین اورپاکستان ..
کوئٹہ۔29 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پیر کے روز گوادر میں چین اورپاکستان کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط کیئے جانے کی تقریب میں شرکت کی ۔ گوادر فری زون کے افتتاح کے موقع پر دونوں ملکوں کے متعلقہ حکام نے معاہدوں پر دستخط کیئے۔

(جاری ہے)

تقریب میں وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی صدر آزاد کشمیرمسعود خان گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور وزیر پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو بھی موجود تھے۔

جن معاہدوں پر دستخط کیئے گئے ان میں تیان جن اور گوادر کو سٹر بندر گاہیں قرار دینے کا معاہدہ پیانگ یانگ سٹی اور گوادر کو سٹر سٹیزن قرار دینے کا معاہدہ غربت کے خاتمے کے لئے گوادر ترقیاتی ادارہ اور چائنہ ہولڈنگ کمپنی کے درمیان معاہدہ پی ایس او اور چینی کمپنی جے آئی ٹی ایل کے درمیان معاہدہ سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور فری زون کمپنی کے درمیان معاہدہ اور باٹاٹریڈ سٹی اور فری زون کمپنی کے درمیان معاہدہ شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :