لاہور میں پاسپورٹ کا ایگزیکٹو دفتر بنانے کا فیصلہ

پیر 29 جنوری 2018 22:21

لاہور میں پاسپورٹ کا ایگزیکٹو دفتر بنانے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں پاسپورٹ کا ایگزیکٹو دفتر بنانے کا فیصلہ کرلیاگیا ، جلد اراضی بھی خرید لی جائے گی ۔بتایاگیا ہے کہ لاہور کے علاقہ گلبرگ میں پاسپورٹ کا ایگزیکٹو دفتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹو پاسپورٹ دفتر میں پاسپورٹ کا اجراء دو گنا فیس کے ساتھ ہوگا ۔معمولی کی فیس کے ساتھ پاسپورٹ تین ہزار کی بجائے 6ہزارروپے اورارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 5ہزار کی بجائے 10ہزار روپے ہوگی ۔پاسپورٹ کے دفتر کیلئے بہت جلد اراضی بھی خرید لی جائے گی اورایگزیکٹو پاسپورٹ دفترکاکنٹرول نادرا ملازمین کے پاس ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :