پی آئی ٹی بی نے ای روزگار پروگرام کے لیے درخواستیں وصول کرنے کا عمل شروع کر دیا

پیر 29 جنوری 2018 22:21

پی آئی ٹی بی نے ای روزگار پروگرام کے لیے درخواستیں وصول کرنے کا عمل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2018ء) پی آئی ٹی بی نے ای روزگار پروگرام کے لیے درخواستیں وصول کرنے کا عمل شروع کر دیا۔جاری بیان کے مطابق پی آئی ٹی بی کے ای روزگار پروگرام کے ذریعے پنچاب کے 36 اضلاع سے امیدوار اپنے اپنے متعلقہ شعبہ جات میں تربیت حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 25 سے زائد ای روزگار سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔

خواتین کی صلاحیتیں کو نکھارنے اور ان کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے 5 سینٹر خواتین کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔امیدوار ای روزگار کے پورٹل https://erozgaar.pitb.gov.pk/candidate_portal پر جا کر 5 مارچ تک اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔زیادہ سے زیادہ 35 سال عمر کی حد، کم سے کم 16 سالہ تعلیم اور پنجاب ڈومیسائل رکھنے والے امیدوار درخواست دینے کے اہل ہیں۔