کوہاٹ پولیس نے میڈیکل طالبہ عاصمہ قتل کیس کی جدید سائنسی خطوط پر تفتیش شروع کردی

پیر 29 جنوری 2018 22:20

کوہاٹ پولیس نے میڈیکل طالبہ عاصمہ قتل کیس کی جدید سائنسی خطوط پر تفتیش ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2018ء) کوہاٹ پولیس نے میڈیکل طالبہ عاصمہ قتل کیس کی جدید سائنسی خطوط پر تفتیش شروع کردی ہے۔اس حوالے سے ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت کی براہ راست نگرانی میںایس پی آپریشنز اور ایس پی انوسٹی گیشن کوہاٹ کی مشترکہ قیادت پر مشتمل خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل یدی گئی ہے۔قتل کی اس واردات میں نامزد روپوش ملزمان کی تلاش میں انکے گھر سمیت دیگر ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

مبینہ طور پر قتل کیس میں ملوث ایک ملزم مجاہداللہ ارتکاب جرم کے فوراً بعدعمرہ کی ادائیگی کیلئے بیرون ملک چلا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو بھی رسائی کی گئی ہے کہ وہ ملزمان کے ناموں کو واچ لسٹ پر رکھیں اور ملزمان کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی کاروائی کے اقدامات عمل میں لائیں۔قتل کی اس واردات میں نامزد ملزمان کا کھوج لگانے اور انکی فوری گرفتاری عمل میں لانے کیلئے انٹیلی جنس معلومات کے مئوثر تبادلے کی غرض سے حساس اداروں سپیشل برانچ اور ڈی ایس بی کو متحرک کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :