قصور جنسی اسکینڈل کے ملزم عمران علی سے زینب اور دیگر بچیوں کے والدین کی ملاقات

8 متاثرہ خاندانوں کے والدین نے جے آئی ٹی ممبران کی موجودگی میں ملزم سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران والدین انتہائی رنجیدہ حالت میں ملزم کو کوستے رہے، جبکہ ملزم سے کئی سوالات بھی کیے گئے، ملاقات والدین کے مطالبے پر کروائی گئی

muhammad ali محمد علی پیر 29 جنوری 2018 22:10

قصور جنسی اسکینڈل کے ملزم عمران علی سے زینب اور دیگر بچیوں کے والدین ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 جنوری 2018ء) قصور جنسی اسکینڈل کے ملزم عمران علی سے زینب اور دیگر بچیوں کے والدین کی ملاقات کروا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قصور کی ننھی زینب اور دیگر معصوم بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کر دینے والا جنسی درندہ عمران نامی شخص کچھ روز قبل گرفتار کر لیا گیا تھا۔ عمران  اس وقت پولیس کی حراست میں ہے۔ پولیس نے عدالت سے عمران علی کا ریمانڈ لے رکھا اور مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

تحقیقات تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی کی جانب سے بھی کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اب پیر کے روز ملزم عمران علی سے زینب اور دیگر بچیوں کے والدین کی ملاقات کروائی گئی ہے۔ ملاقات والدین کے مطالبے پر کروائی گئی۔ زینب سمیت کل 8 متاثرہ بچیوں کے والدین کی جانب سے ملزم سے ملاقات کی گئی اور اس دوران جے آئی ٹی کے اراکین بھی موجود رہے۔ ملاقات کے دوران متاثرہ بچیوں کے والدین نے ملزم سے سوالات کیے، جبکہ اس دوران والدین ملزم کو کوستے بھی رہے اور بددعائیں بھی دیں۔ ملاقات کے دوران متاثرہ بچیوں کے والدین انتہائی رنجیدہ دکھائی دیے۔ واضح رہے کہ زینب کے والدین نے گرفتاری کے بعد ہی ملزم عمران سے ملاقات کروانے کا مطالبہ کیا تھا جسے اب پورا کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :