صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ خاں کی چیئرمین ارشد صدیقی کی عیادت

پیر 29 جنوری 2018 22:17

صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ خاں کی چیئرمین ارشد صدیقی کی عیادت
فیصل آباد ۔29جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2018ء) صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ خاں نے فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیرعلاج یونین کونسل 103کے چیئرمین ارشد صدیقی کی عیادت کی جنہیں اچانک دل کے عارضہ کی تکلیف ہوگئی تھی۔صوبائی وزیرقانون نے ارشد صدیقی کی جلد صحت یابی کی دعا اوران کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رائے ذوالفقار اور دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے ۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ان کی خصوصی دیکھ بھال اوربہترین علاج معالجہ کیا جائے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ارشد صدیقی محنتی اورجفاکش سیاسی ورکرہیںجو عوامی خدمت میں ان کا بھرپور ہاتھ بٹارہے ہیں جن کی جلد اچھی صحت بے حدعزیز ہے۔انہوں نے کہاکہ اللہ انہیں جلد صحت یاب کرے تاکہ وہ نہ صرف اپنے خاندان میں واپس آئیں بلکہ عوام اورعلاقہ کی خدمت میں اپنا صحت مندانہ مشن جاری رکھ سکیں۔

متعلقہ عنوان :