منیبہ مزاری کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ ختم کر دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 29 جنوری 2018 21:51

منیبہ مزاری کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ ختم کر دیا گیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 29جنوری 2018ء ):منیبہ مزاری کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ ختم کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ سماجی کارکن منیبہ مزاری کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ ختم کر دیا گیا ۔اس موقع پر منیبہ مزاری کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ میرے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ ختم کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ میں اپنے وکیل حسن مان اور انکی ٹیم کی بہت شکر گزار ہوں ۔اس موقع پر انہوں نے ان تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انکے لیے دعا کی۔یاد رہے کہ منیبہ مزاری نے ایک شو میں اپنے ساتھ بیتنے والے حادثے کا ذمہ دار اپنے سابقہ شوہر کو قرار دیا تھا جس کے بعد انکے سابقہ شوہر نے انکے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کر رکھا تھا۔