کارکنان صف بندی کرلیں عوام نے فیصلہ کرلیا ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ اور مقام مصطفی کے تحفظ کیلئے اب اپنا ووٹ دینگے، علامہ خادم حسین رضوی

18 کے انتخابات میں ملک میں تحریک لبیک پاکستان کی حکومت ہوگی کیونکہ ماضی میں عوام تیر،شیر،پتنگ ،بلے کو آزماچکے ہیں، بیان

پیر 29 جنوری 2018 22:12

کارکنان صف بندی کرلیں عوام نے فیصلہ کرلیا ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2018ء) تحریک لبیک یارسول اللہ اپاکستان کے امیرعلامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ کارکنان صف بندی کرلیں عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ ملک میں نظام مصطفی اکے نفاذ اور مقام مصطفی اکے تحفظ کیلئے اب اپنا ووٹ دیںگے اور 2018 کے انتخابات میں ملک میں تحریک لبیک پاکستان کی حکومت ہوگی کیونکہ ماضی میں عوام تیر،شیر،پتنگ ،بلے کو آزماچکے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک یارسول اللہ ا پاکستان کے عہدیدار عوام سے اپنے رابطوں کو مزید وسیع کریں اور کرین کے نشان پر ووٹ ڈالنے پر راضی کریں خادم حسین رضوی نے مزید کہا کہ کہ ملک دین کی حکمرانی ہوتی تو زینب جیسے قتل و غارت گری اور ماورائے عدالت پولیس گردی جیسے واقعات نہ ہوتے اس وقت ملک میں ایسے حکمرانوں کی حکومت ہے کہ وہ مظلوم بے قصور زینب کے والد کو بات بھی نہیں کرنے دیتے اب وقت آرہا ہے کہ وہ دین داروں کو اقتدار میں لاکر لوٹ مار اور اپنی تجوریوں کو بھرنے والوں حساب لے گی انہوں نے کہا کہ عوام 70 سالوں سے ملک لوٹنے والوں کے ہتھکنڈوں کو سمجہ چکے ہیں خادم حسین رضوی نے کہا کہ ہمارے اکابرین نے ہندوستان سے اس لئے ہجرت نہیں کی تھی کہ حکمران اپنی جیبں بھیں بلکہ انہوں اپنی جان مال ملک میں محمد عربی کے نفاذ کے اپنا سب کچھ قربان کیا انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک یارسول اللہ ا پاکستان عوام کے دکھوں کا مداوا کریگی۔

متعلقہ عنوان :