میاں صاحب کی جماعت اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے سکڑتی جارہی ہے ، مولا بخش چانڈیو

ن) لیگ پنجاب میں بھی ایک مخصوص علاقے کے جماعت بن گئی ہے ،پانامہ کے بعد ان کے جرائم کھل کر سامنے آگئے ہیں،سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی

پیر 29 جنوری 2018 22:12

میاں صاحب کی جماعت اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے سکڑتی جارہی ہے ، مولا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی اطلاعات سیکریٹری مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ میاں صاحب کی جماعت اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے سکڑتی جارہی ہے ۔ ان کو ایک خوف ہے ۔ پنجاب میں بھی ایک مخصوص علاقے کے جماعت بن گئی ہے ۔ پانامہ کے بعد ان کے جرائم کھل کر سامنے آگئے ہیں ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری ن لیگ پر مایوسی کے کیفیت طاری ہے ۔

میں سمجھتا ہوں اگلا چیئرمین سینیٹ ن لیگ کا نہیں ہوگا۔ ن لیگ صرف ایک صوبے میں ہے ۔ ان حالات میں پیپلز پارٹی بڑی نمایاں ہو کر سامنے آئی ہے۔ آجکل آصف صاحب مخالفوں کیلئے خوف کا نیا نام ہیں ۔ ن لیگ والے کہتے تو عمران کو ہیں لیکن تمام رہنما خود ہی گالیوں کی گفتگو کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

میاں نواز شریف کو زیب دیتا ہے کہ وہ آصف صاحب کے لیے بول رہے ہیں کہ وہ سندھ سے آئے ہیں ۔

آصف علی زرداری صاحب ملک کے سابق صدر ہیں ۔ آصف صاحب کی تدبر والی سیاست اور بلاول بھٹو زرداری کی ولولہ انگیزقیادت ملک کو ترقی کی راہوں پرلے جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے چیئرمین نے پورے ملک میں پولیس ان کائونٹرز کی مذمت کی ہے۔ رائو انوار کی گرفتاری کے لیے آئی جی سندھ پولیس نے سارے صوبوں سے مدد مانگی ہے۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ آج خان صاحب کے ور کر ہی مایوس ہوکرگھروںمیں بیٹھ گئے ہیں۔

بلاول صاحب میرے سیاسی پیر ہیں۔ وہ منع کرتے ہیں کہ دوسری پارٹیوں کے رہنمائوں کی ذاتی زندگیوں پر نہ بولیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشروں میں کون اپنے روحانی پیر میں آنکھیں ڈالتا ہی نقیب کے قتل پر مجھ سمیت میرے کئی دوست افسردہ ہو گئے تھے ۔ سندھ سمیت کسی بھی صوبے کی پولیسی کو اتنا آزاد نہیں ہونا چاہئے۔ چاھیے۔ مخالفوں کی ناکامی اور ہماری لیڈرشپ کی سیاسی تدبر کی وجہ سے اگر سینیٹ چیئرمین پیپلز پارٹی کا ہوتا ہے تو اس میں قباحت کی کیا بات ہے۔