Live Updates

عمران خان کا کابل بم دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

پیر 29 جنوری 2018 22:10

عمران خان کا کابل بم دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے کابل بم دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے کور گروپ کا اجلاس پیر کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کابل میں بم دھماکہ کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس میں کابل بم دھماکہ میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور ہلاک ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت کی گئی، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پربھی غور کیا گیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات