وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کوہاٹ میں میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ کے قتل کا سختی سے نوٹس لے لیا

پیر 29 جنوری 2018 21:51

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کوہاٹ میں میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ کے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2018ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کوہاٹ میں میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ رانی کے بے رحمانہ قتل کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور ملزم کی فوری گرفتاری کیلئے ٹھوس اقدامات اٴْٹھانے کی ہدایت کی ہے۔پرویز خٹک نے کسی کو بھی خاطر میں لائے بغیر ملزم کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق عبرتناک سزادینے اور لواحقین کو فوری انصاف فراہم کرنے کا یقین دلایا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا کو ہدایت کی کہ وہ مقامی پولیس فورس کو متحرک کریں اور ملزم کی جلد ازجلد گرفتاری یقینی بنانے کیلئے معاملے کی خود نگرانی کریں۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ کوئی شخص بھی قانون سے بالاتر نہیں ملزم کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے کسی کو بھی خاطر میں لائے بغیر متعلقہ حکام اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ وزیراعلیٰ نے مقتولہ کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا اور یقین دلایا کہ لواحقین کو ضرور انصاف دلائیں گے اور سفاک ملزم کو عبرتناک سزا دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :