گوادر فری زون اور ایکسپو بہت بڑے اقدامات ہیں، ہم اپنے وسائل سے گوادر کے مسائل کو حل نہیں کر سکتے،وفاق کا تعاون ضروری ہے ،

ایسی تبدیلی نہیں چاہتے جس سے چند سر مایہ کار فائدہ اٹھا ئیں،سی پیک کی کامیابی کیلئے ہر ممکن تعاون کر رہے ہیں ،وزیرا علیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا گوادرایکسپو 2018کی افتتاحی تقر یب سے خطاب

پیر 29 جنوری 2018 21:43

گوادر فری زون اور ایکسپو بہت بڑے اقدامات ہیں، ہم اپنے وسائل سے گوادر ..
گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جنوری2018ء) وزیرا علیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ گوادر فری زون اور ایکسپو بہت بڑے اقدامات ہیں، ہم اپنے وسائل سے گوادر کے مسائل کو حل نہیں کر سکتے،وفاق کا تعاون ضروری ہے ، ایسی ترقی نہیں چاہتے جو چند سر مایہ کاروں کا فاعدہ پہنچائے ، بلوچستان میں سر مایہ کاری کے فضاء کو مستحکم کر نے کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے، گوادر سر مایہ کاری میں فروغ کے رجحان کو سرآہتے ہیں لیکن ہم ایسی تبدیلی نہیں چاہتے کہ جس سے چند سر مایہ کار فائدہ اٹھا ئیں اور عام لوگوں کو اپنے معیار زندگی کو بلند کر نے کیلئے بے چینی کا سامنا کرناپڑ ے۔

وہ پیر کو گوادر پورٹ کی فری زون اور ایکسپو 2018کی افتتاحی تقر یب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گوادر بندرگاہ کی تعمیر ، فری زون کا قیام اور عالمی طرز کا ایکسپو غیر معمولی درجہ رکھتے ہیں ،لیکن گوادر کی جو قد یم آبادی ہے ،وہاں منصوبہ بندی کا فقدان تشو یش کا باعث ہے ،بلوچستان قدرتی اور معدنی وسائل سے ما لا مال صوبہ ہے لیکن یہاں پر منصوبہ بندی کی کمی کی وجہ سے ان کو عوام کی فلاح اور بہتری کیلئے استعمال میں نہیں لا یا گیا ہے جس سے تشنگی پائی جاتی ہے ۔

انہوں نے وزیرا عظم پا کستان کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ گوادر کے مسائل کو صوبائی حکومت تن تنہا حل نہیں کرسکتی ،سا بقہ وزیرا عظم پا کستان نے گوادر شہر کی ترقی کیلئے ایک ارب روپے کااعلان کیا تھا جو منظوری کے منتظر ہے جبکہ گوادر شہر کے مسائل کے حل کیلئے صوبائی حکومت کو مز ید دو ارب روپے کی ضرورت ہے تاکہ یہاں کے لوگوں کے معیار زندگی بلند کر نے کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دی جائے، پانی بحران سے نمٹنے کیلئے شادی کور ڈیم پسنی تا گوادر پائپ لائن اور گوادر کو بجلی کے قومی گرڈ سے منسلک کر نے کی منظوری دیئے جائیں ۔

انہو ں نے کہا کہ اہل بلوچستان ترقی کے جزبے سے سر شار ہیں ہم چاہتے ہیں ،سر مایہ کاروں ، پا لیسی سازاداروں اور وفاقی حکومت کی تعاون سے بلوچستان میں تعلیمی ادارے آباد ہوسکتے ہیں، لوگوں کو پینے کا صاف پانی اور علاج معالجہ کی سہو لیات مل سکتی ہیں،سی پیک کی کامیابی کیلئے ہر ممکن تعاون کر رہے ہیں ہمارے سیکورٹی ادارے دل و جان سے کام کر رہے ہیں۔

گوادر میں بین الاقوامی سر ما یہ کاری کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ہرممکن تعاون کے لیئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے وسائل کا استعا ل کر کے بھوک ، غربت اور افلاس سمیت بے روزگاری میں کمی لائی جائے بلوچستان میں سر مایہ کاری کی مستحکم فضاء کے قیام کے لیئے ہر ضروری اقدامات بروئے کا ر لائینگے اور سر مایہ کاروںکو مکمل تحفظ دینگے ۔

متعلقہ عنوان :