جامعہ کراچی، چینی زبان کے سرٹیفکیٹ کورسز میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

پیر 29 جنوری 2018 21:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2018ء) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹرمحمد احمد قادری کے اعلامیے کے مطابق چینی زبان کے سرٹیفکیٹ کورسز لیول 01اور بزنس چائنیزمیں داخلوں کے لئے درخواست فارم 02 فروری 2018 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

خواہشمند طلبہ داخلہ فارم 500/= روپے کے عوض صبح 9:00 تاشام4:00 بجے تک جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع یوبی ایل بینک کائونٹر سے حاصل / جمع کراسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :