میاں محمدنوازشریف کی کراچی آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں، وقارحسین گورچانی

ہردلعزیز رہنماعلی اکبر گجر کو گورنرسندھ کا مشیر نامزدکیاجائے،اجلاس میں قراردادمنظور

پیر 29 جنوری 2018 21:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن پی ایس 98کے صدر وقارحسین گورچانی نے میاں محمدنوازشریف کی 2فروری کو کراچی آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی کے عوام نوازشریف سے والہانہ محبت کرتے ہیں،ثابت کردیں گے کہ کراچی بھی اب نوازشریف کا قلعہ بن چکاہے۔یہ بات انہوں نے اپنے دفترشاہنوازبھٹوکالونی میں عہدیداران اور کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں قراردادپیش کی گئیکہ قائد پاکستان مسلم لیگ میاں محمدنوازشریف کی کراچی آمد کے موقع پر ہردلعزیزرہنماعلی اکبر گجرکو گورنرسندھ کا مشیر نامزدکیاجائے۔علی اکبر گجر عوام کے درمیان رہنے کی وجہ سے عوام کے مسائل بخوبی جانتے ہیں ان کے مشیربننے سے عوام کے مسائل حل ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکاء نے قراردادمنظورکرتے ہوئے اس پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔

وقار حسین گورچانی نے مزید کہاکہ لیاری ایکسپریس وے کے افتتاح پر وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،حکومت نے ثابت کردیاکہ قوم کے مسائل ن لیگ ہی حل کرسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی کاامن ن لیگ کی حکومت میں قائم ہوا،اس موقع پر ہم پاک افواج، رینجرزاور پولیس کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی شبانہ روزکاوشوں اور قربانیوں سے کراچی میں امن قائم ہوا۔انہوں نے مزیدکہاکہ شہرمیں ایک مرتبہ پھرسے اسٹریٹ کرائمزمیں اضافہ ہورہاہے جس پر تشویش ہے،قانون نافذکرنے والے ادارے اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور عوام کو تحفظ فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :