بحیثیت قوم ہمیں انتہائی سنگین مسائل کا سامنا ہے پختون ہونا ناقابل معافی جرم بنتا جارہا ہے ، سینیٹر شاہی سید

شناختی کارڈ کا حصول پہلے ہی پختونوں کیلئے نا ممکن حد تک مشکل بنایا جاچکا ہے شہر کی پختون آبادیوں میں صحت ، تعلیم ،روڈ تو درکنا ر پینے کے پانی سے بھی محروم ہیں

پیر 29 جنوری 2018 21:42

بحیثیت قوم ہمیں انتہائی سنگین مسائل کا سامنا ہے پختون ہونا ناقابل معافی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ بحیثیت قوم ہمیں انتہائی سنگین مسائل کا سامنا ہے پختون ہونا ناقابل معافی جرم بنتا جارہا ہے شناختی کارڈ کا حصول پہلے ہی پختونوں کے لیے نا ممکن حد تک مشکل بنایا جاچکا ہے شہر کی پختون آبادیوں میں صحت ، تعلیم ،روڈ تو درکنا ر پینے کے پانی سے بھی محروم ہیںبد امنی ، دہشت گردی اور انتہاء پسندی کی وجہ سے پختون اپنی جنت نظیر مٹی کو چھوڑ کر حصول رزق کی تلاش میں کراچی آنے پر مجبور ہوئے ،شب و روز محنت و مشقت سے تھوڑی بہت مالی حیثیت کے مالک بنے جو کہ قانون کی وردی پہنے ہوئے چند کالی بھیڑوں کو کسی صورت ہضم نہیں ہوااور انتہائی جھوٹے اور من گھڑت الزاما ت لگا کر چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرکے ڈرا دھمکاکر ان سے پیسے بٹورے جاتے ہیںمحنت مزدوری کے حصول میں سنگین رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں نقیب اللہ محسود کا ماورائے عدالت قتل اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان ہائوس میں مختلف پارٹی وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے مذید کہا کہ نقیب اللہ محسود کے ماورائے عدالت قتل کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کروانے کے حوالے سے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کا کردار انتہائی اہم ہے ابتدائی طور پر سوشل میڈیا اور رفتہ رفتہ دیگر تمام میڈیا کے پلیٹ فارم کے ذریعے کراچی کے پختونوں پر ڈھائے گئے ظلم کی داستانیں منظر عام پر آئیںانہوں نے مذید کہا کہ شہید نقیب اللہ محسود کی قربانی نے ایک ناقابل یقین حد تک بیداری پیدا کردی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ بحیثیت قوم ایسا لائحہ عمل تر تیب دیا جائے کے آئندہ قوم کا کوئی بیٹا ایسی بر بریت کا شکار نا ہوآئندہ کوئی نقیب اللہ محسود تاریک راہوں کی بھینٹ نا چڑھے پختونوں پر دہشت گرد ی کی چھاپ ہمیشہ ہمشیہ کے لیے ختم کی جاسکے نقیب اللہ محسود کے قاتلوں کا عبرت ناک انجام آئندہ اپنے اختیارات و منصب کا غلط استعمال کرنے والوں کے لیے ایک مثال ہوجس کے لیے عوامی نیشنل پارٹی اپنا بھر پور کردا ادا کرے گی انہوں نے مذید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری میاں افتخار حسین کل مورخہ 30 جنوری بروز منگل کراچی پہنچے رہے ہیں جس کے بعد وہ دو پہر دو بجے شہید نقیب اللہ محسود کے اظہار یکجہتی کیمپ میں شرکت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :