آئندہ مالی سال کیلئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے بجٹ میں ترقیاتی و غیر ترقیاتی مدات اور مصارف عملہ و محاصل کی تفصیلات جمع کرنے کا کام شروع کردیا جائے، میئر کراچی

پیر 29 جنوری 2018 21:42

آئندہ مالی سال کیلئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے بجٹ میں ترقیاتی و غیر ترقیاتی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2018ء) میئر کراچی وسیم اختر نے محکمہ فنانس کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ مالی سال کے لئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے بجٹ میں ترقیاتی و غیر ترقیاتی مدات اور مصارف عملہ و محاصل کی تفصیلات جمع کرنے کا کام شروع کردیا جائے تاکہ بجٹ تجاویز کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جاسکے، انہوں نے ڈائریکٹر بجٹ کو ہدایت کی کہ اس سلسلے میں تمام سربراہان محکمہ جات سے رابطہ کرکے جلد از جلد مالی سال 2018-19 کے لئے اپنے محکمہ جات / شعبہ جات کے مصارف عملہ سے متعلق بجٹ تجاویز ارسال کرنے کی ہدایت کی جائے، میئر کراچی کی ہدایت پر محکمہ فنانس بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کے ایم سی کے تمام سربراہان محکمہ جات کو یادداشت ارسال کردی ہے اور ان سے مروجہ فارموں کے مطابق مالی سال 2018-19 بجٹ تجاویز بمعہ دو نقول 12فروری 2018ء تک محکمہ مالیات کو ارسال کرنے کیلئے کہا ہے جن میں میزانیہ مصارف عملہ و محاصل اور ترقیاتی و غیرترقیاتی تخمینہ برائے سال 2018-19 شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :