عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے عدالتی اصلاحات ضروری ہیں، طلال چودھری

حکومت زینب قتل کیس کی تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی کے قیام بارے چیف جسٹس کی ہدایات پر عمل کریگی، وزیراعلی کیس کی خود نگرانی کررہے ہیں، انٹرویو

پیر 29 جنوری 2018 21:24

عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے عدالتی اصلاحات ضروری ہیں، طلال چودھری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے عدالتی اصلاحات ضروری ہیں، حکومت زینب قتل کیس کی تحقیقات کیلئے نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے قیام بارے چیف جسٹس کی ہدایات پر عمل کریگی، وزیراعلی پنجاب خود اس کیس کی نگرانی کررہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت میڈیا کی آزادی کے حق میں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون اور ایک اہم ادارہ ہے لیکن ضابطہ اخلاق پر دستخط ہونے کے باوجود اس پرصحیح عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بعض میڈیا چینلز کا بنیادی مقصد ان کی ریٹنگ ہے جو بغیر کسی تصدیق کے کوئی بھی خبر نشر کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے عدالتی اصلاحات ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت زینب قتل کیس کی تحقیقات کیلئے نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے قیام کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کی ہدایات پر عمل کریگی۔انہوں نے کہا کہ قصور واقعے کے ملزم کو سزا دلانے کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں ۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ذاتی طور پر اس کیس کی نگرانی بھی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :