وزیر داخلہ کی وفاقی دارالحکومت میں عوام کی سہولت کیلئے ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت

اسلام آباد ایئر کنڈیشنڈ بس سروس ،ایکسپریس وے پر میٹرو بس منصوبہ کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کی جائے،وزیر داخلہ کی ہدایت

پیر 29 جنوری 2018 21:24

وزیر داخلہ کی وفاقی دارالحکومت میں عوام کی سہولت کیلئے ٹریفک نظام کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2018ء) وزیر داخلہ احسن اقبال نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عوام کی سہولت کیلئے ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ایئر کنڈیشنڈ بس سروس اور ایکسپریس وے پر میٹرو بس منصوبہ کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کی جائے۔

(جاری ہے)

پیر کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عوام کی سہولت کیلئے ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے انتظامیہ کو وفاقی دارالحکومت میں ایئر کنڈیشنڈ بس سروس اور اسلام آباد ایکسپریس وے پر میٹرو بس منصوبہ کی فوری فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :