Live Updates

عمران خان کی زیر صدارت کور گروپ کا اجلاس ، کابل میں بم دھماکے کی شدید مذمت اور ہلاکتوں پر اظہار افسوس کا اظہار

تحریک انصاف نے خواجہ آصف قوم کے لیئے سیکیورٹی رسک قرار دیدیا خواجہ آصف کی کرپشن کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، عمران خان نے عثمان ڈار کو خواجہ آصف کی کرپشن کے خلاف نیب کو خط لکھنے کی ذمہ داری سونپ دی

پیر 29 جنوری 2018 21:24

عمران خان کی زیر صدارت کور گروپ کا اجلاس ، کابل میں بم دھماکے کی شدید ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2018ء) تحریک انصاف نے خواجہ آصف قوم کے لیئے سیکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کی کرپشن کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، عمران خان نے عثمان ڈار کو خواجہ آصف کی کرپشن کے خلاف نیب کو خط لکھنے کی ذمہ داری سونپ دی۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت کور گروپ کا اجلاس ہوا جس میں کابل میں بم دھماکے کی شدید مذمت اور ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا گیا۔

اجلاس میں خواجہ آصف کی مبینہ کرپشن پر کاروائی کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔جبکہ صدر وسطی پنجاب تحریک انصاف علیم خان کی سربراہی میں ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری بھی دے دی۔ علیم خان کی سربراہی میں ٹاسک فورس شہباز شریف کی مبینہ کرپشن کو آشکارا کرے گی۔

(جاری ہے)

ٹاسک فورس کو آشیانہ ہائوسنگ سکیم سمیت شہباز شریف کے تمام کرپشن کے کارناموں کو عیاں کرنے کی تیاری بھی شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں بیرون ملک پاکستانیوں کی انتخابی حقوق پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا۔ میڈیا سیل سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ تحریک انصاف بیرون ملک پاکستانیوں کے انتخابی حقوق کے لیئے 2012 سے لڑ رہی ہے۔ امید ہے جلد بیرون ملک پاکستانیوں کو ان کے انتخابی حقوق مل جائیں گے۔اجلاس میں نیب میں موجود کیسز کے عملدرامد پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہا کہ حکومت اس وقت اقامے ، اشتہاریوں اور کرپشن سے داغدار لوگوں پر مشتمل ہے۔ ظفر ملک
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات