آصف زرداری سے مسلم لیگ(ن) کے رہنما بصیر خٹک کی ملاقات ، پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

پیر 29 جنوری 2018 21:20

آصف زرداری سے مسلم لیگ(ن) کے رہنما بصیر خٹک  کی ملاقات ، پیپلزپارٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جنوری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری سے مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور نوشہرہ سے سابق ایم پی اے میجر بصیر خٹک نے زرداری ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کرکے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی مسز فریال تالپور، صدر پیپلزپارٹی کے پی ہمایوں خان، جنرل سیکریٹری فیصل کریم کنڈی، سردار علی خان، بہرمند تنگی اور ایم پی اے ضیااللہ آفریدی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

میجر بصیر خٹک نے سابق صدر آصف علی زرداری کو نظام پور آنے کی دعوت دی جو سابق صدر نے قبول کر لی۔ سابق صدر نے میجر بصیر خٹک کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے پارٹی رہنمائوں کو ہدایت کی کہ آئندہ انتخابات جیتنے کے لئے متحرک ہوکر دن رات کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی انشااللہ پاکستان پیپلزپارٹی وفاق اور چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی۔ میجر بصیر خٹک نے صدر آصف علی زرداری کی ملک کے لئے بہترین خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے کے پی کے عوام کو شناخت دی، پختون عوام کو اس بات کا یقین ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی پختون نوجوانوں میں بہترین مستقبل دے گی۔

متعلقہ عنوان :