پاک چین اقتصادی راہداری کامنصوبہ گیم چینجرہے ، گوادر فری زون کا قیام بہت بڑی پیش رفت ہے ،

بلوچستان کی من و عن ترقی کے لیئے بلوچستان کی لیڈر شپ کو ذمہ دارہو نا پڑ ے گا ، موثر حکمت عملی اور منصوبہ بندی سے بلوچستان کا نقشہ تبد یل کیا جاسکتا ہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا گوادر بندرگاہ میں فروی زون اور گوادر ایکسپو 2018 کی افتتاحی تقر یب سے خطاب

پیر 29 جنوری 2018 21:20

پاک چین اقتصادی راہداری کامنصوبہ گیم چینجرہے ، گوادر فری زون کا قیام ..
گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جنوری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کامنصوبہ گیم چینجرہے ، گوادر فری زون کا قیام بہت بڑی پیش رفت ہے ، بلوچستان کی من و عن ترقی کے لیئے بلوچستان کی لیڈر شپ کو ذمہ دارہو نا پڑ ے گا ، موثر حکمت عملی اور منصوبہ بندی سے بلوچستان کا نقشہ تبد یل کیا جاسکتا ہے ۔

وہ یہاں گوادر بندرگاہ میں فروی زون اور گوادر ایکسپو 2018 کی افتتاحی تقر یب سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک میاں محمد نواز شر یف اور چینی صدر کا خواب تھا جس کو بہت جلد تعبیر ملی، سی پیک نہ صرف اس خطہ کی خوشحالی کا منبع ثابت ہوگا بلکہ اس سے سنٹرل ایشیا ء اور افغانستا ن سمیت اس ریجن کے دیگر ممالک فاعدہ اٹھائینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی بندرگاہ فری زون کے بغیر کا میاب نہیں ہوسکتا گوادر بندرگاہ کے فری زون کا مختصر مدت میں قیام اور تکمیل گوادر بندرگاہ کی اہمیت کو مزید اجا گر کر ے گا جس سے اس خطہ میں سر مایہ کاری کو فروغ ملے گا ۔

انہوں نے کہا کہ پا کستان میں یہ سال انتخابات کا سال ہے جولائی میں نئے انتخابات ہونگے اگر عوام نے ہم پر اعتماد کیا تو ان منصوبوں میں اس زیادہ تیزی لائینگے اور قیادت کی تبدیلی کی صورت میں امید ہے کہ اس قسم کے منصوبوں کے تسلسل کو برقرار رکھا جائے گا اور ہمیں امید ہے کہ یہ تسلسل تعطل کا شکار نہیں ہونگے ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی طرف سے تعاون کے مطالبہ پر کہا کہ بلوچستان کی تقدیر بدلنے میں ہم سے زیادہ یہاں کی لیڈر شپ پر زیادہ زمہ داری عائد ہوتی ہے اگر یہاں کی لیڈر شپ شب و روز محنت کر کے منصوبہ سازی کر ے تو کوئی بعید نہیں کہ بلوچستان میں ترقی اور زیادہ مستحکم ہوگی اگر خدانخواستہ بلوچستان کی لیڈر شپ نے کمزوری دکھائی تو یہ اچھا ثابت نہیں ہوگا ۔

گوادر شہر ایک عالمی طرز کے شہر کی صورت اختیار کر نے والا ہے لیکن یہ اس وقت ممکن ہوگا جب صوبائی حکومت اور اس کے داراے جی ڈی اے وغیر ہ جد ید شہر کی تیاری کے لیئے موثر منصوبہ بندی کر یں مکران کا کوسٹ منفرد حیثیت رکتھا ہے اگر اس کوسٹ کو تراشنے اور زیادہ جدت لانے کی ضرورت ہے جس کے لیئے وفاق صوبائی حکومت سے ہر ممکن تعاون کر ے گا۔تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے وفاقی وزیربرائے داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک پا کستان اور چائنا کی لازوال دوستی کی مثال ہے سی پیک کے تحت بلوچستان میں روڑ نیٹ ورک کو مر بوط بنا یا گیا ہے گوادر کو کوئٹہ سے ملا یا گیا ہے جو آ گے دیگر نیٹ ورک سے منسلک ہوکر افغانستان تک رسائی حاصل کرے گا ۔

انہوں نے کہا کہ گوادر نے بہت مختصر عرصے میں اہمیت حاصل کی ہے کچھ عرصہ قبل یہاں کا فائیو اسٹار بند پڑا تھا لیکن آج وہاں قیام و طعام کے لیئے جگہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مکران کا ساحل جد ت سے مزین ہے جس سے سیاحت کے شعبہ میں سر مایہ کاری کے بہت سے مواقع موجود ہیں دنیا میں وہی قومی ترقی کرتی ہیں جس میں سیکھنے اور کچھ کر نے کا جزبہ ہو چین ہمارے لیئے مثال ہے چینی بھا ئیوں نے اپنی مہارت سے دنیا بھر میں نام کمایا ہمیں بھی چینی بھائیوں کے مہارت سے سیکھنے کی ضرورت ہے ۔

تقر یب سے چینی سفیر اور چائنا اوورسیز پورٹ اینڈ ہولڈنگ کمپنی کے سی ای او ژنگ بائو ژنگ نے بھی خطاب کیا۔ بعدازاں وزیراعظم پا کستان نے گوادر فری زون اور ایکسپو کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقر یب میں صدر آزاد کشمیر مسعود خان، وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگ زیب، وزیراعظم پا کستان کے ترجمان مصدق ملک، جوائنٹ چیف آف اسٹاف زبیر حیات، کمانڈر سدرن کمانڈ بلوچستان عاصم سلیم باجوہ، صوبائی وزرا ء میر سرفراز بگٹی ، میر عاصم کرد گیلو، مشیر وزیر اعلیٰ بلوچستان کہد ہ بابر ،چیف سیکرٹری بلوچستان سمیت اعلیٰ سول و فوجی حکام بھی شر یک تھے ۔