کراچی،عوام کی پریشانی سے منہ موڑنا جیالوں کا شیوہ نہیں ہے،سلمان عبداللہ مراد

ہم عوام کے مسائل کا حل ان کی ضروریات کے عین مطابق انجام دینے کے لئے سرگرم عمل ہیں جس میں بتدریج بہتری لائی جارہی ہے،چیئرمین ضلع کونسل کراچی

پیر 29 جنوری 2018 21:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2018ء) چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ عوام کی پریشانی سے منہ موڑنا جیالوں کا شیوہ نہیں ہے ہم عوام کے مسائل کا حل ان کی ضروریات کے عین مطابق انجام دینے کے لئے سرگرم عمل ہیں جس میں بتدریج بہتری لائی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل اسٹیل ٹائون کے علاقے میں نشتر آباد میں سیوریج لائن کے کام کامعائنہ کرتے ہوئے کیا چیف آفیسر مسرور احمد میمن،ڈسٹرکٹ انجینئر فضل محمود گل ،ایکسین عبد الغنی شیخ ،اے ای ای لیاقت مغل ،سب انجنئیر ابراہیم گل اراکین کونسل میر عبا س ٹالپور،مجاہد جوکھیو ،محراب بلوچ ،ابوبکر میمن بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ انجینئر فضل محمود گل اور ایکسین عبدالغنی شیخ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ پیر سیوریج لائن کے حوالے سے نشتر آباد کے لوگوں نے شکایات درج کرائی تھی جس پر اسٹاف کے ہمراہ ایک ہفتے شب و روز محنت کر کے نئی سیوریج کی لائن ڈالوالی گئی ہیں کیونکہ چئیرمین ضلع کونسل کی ہدایت تھی کہ کام کو ہنگامی بنیادوں پر کرایا جائے اس اسکیم سے سیوریج کے مسائل میںواضح کمی آئے گی ،چئیرمین نے مزید کہا کہ ہر یونین کونسل میں جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لینے کے لئے اعلانیہ دوروں کے ساتھ غیر اعلانیہ دورے بھی کئے جارہے ہیں گذشتہ ہفتے ہنگامی طور پرسیوریج اسکیم دی گئی تھی،جس کا جائزہ لینے آیا تو اسکیم کو مکمل پایا جس کے لئے میں انجینئر نگ ونگ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوںلیکن کچھ یونین کونسل میں انجینئرز اپنی سائٹ پر نہیں جارہے جس سے اسکیم کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں ایسے انجینئر کان کھول کر سن لے غفلت کی کوئی معافی نہیں غیراعلانیہ دوروں کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا ہم نے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ ہر صورتحال میں ان کو ریلیف فراہم کیا جائے گا جو عملہ اچھا کام کرے گا وہ داد تحسین پائے گا اور جوغفلت کا مرتکب ہوگا اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور کو چئیرمین آصف علی زرداری کے وژن پر عمل درآمد کرتے ہوئے ہر شعبے میں بہتری لارہے ہیں جس کا عوام کو فائدہ پہنچے گا۔

#

متعلقہ عنوان :