کراچی ،تمام تر سازشوں کے باوجود وفاقی حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا عزم کیا ہوا ہے،حاجی شاہجہاں

محمدنوازشریف تعمیری سوچ اور ترقیاتی فکر کا نام ہے اور وہ ایسے لیڈر ہیں جن کا دل عوام کی محبت سے سرشار ہے ہمیں ان کی بے مثال او رمخلص قیادت پر فخر ہے،رہنماء پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویڑن

پیر 29 جنوری 2018 21:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویڑن کے نائب صدر حاجی شاہجہاں ،عبدالرحیم اعوان ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سہیل ندیم ،جوائنٹ سیکرٹری نور خان اخونزادہ اور میڈیا کوآرڈی نیٹر عبدالحمید بٹ نے کہا ہے کہ تمام تر سازشوں کے باوجود وفاقی حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا عزم کیا ہوا ہے۔

محمدنوازشریف تعمیری سوچ اور ترقیاتی فکر کا نام ہے اور وہ ایسے لیڈر ہیں جن کا دل عوام کی محبت سے سرشار ہے ہمیں ان کی بے مثال او رمخلص قیادت پر فخر ہے۔ نوازشریف کی قومی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔کراچی میں لیاری ایکسپریس وے کے دوسرے فیز کا افتتاح ہماری حکومت کا کارنامہ ہے۔پیر کو جاری بیان میں مسلم لیگی رہنماؤں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے عوامی خدمت کے تاریخی ریکارڈ قائم کئے ہیں ہمارا ایجنڈا عوام کی فلاح او رملک کی ترقی کے سوا کچھ نہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے ہر دور حکومت میں سیاسی بحران پیدا کرکے ترقی کا راستہ روکنے کی سازشیں کی گئیں لیکن مسلم لیگ (ن) نے ہر بحران اور چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے مخالفین نے پاکستان کی ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرکے ملک دشمنی کا ثبوت دیاہے مخالفین کی الزامات کی سیاست عوام کی خوشحالی کے خلاف ہے۔انہوںنے کہا کہ بڑے ترقیاتی منصوبے معیار اور شفافیت کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہیں۔

مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے او رآئندہ بھی خدمت کے ریکارڈ قائم کریںگے اور مایوس عناصر کی پروا کئے بغیر ترقی کا سفر تیزی سے جاری رکھیں گے۔ احتجاج کرنے والے احتجاج کرتے رہ جائیں گے اور مسلم لیگ(ن) کی حکومت پاکستان کو آگے لے کر جائے گی۔انہوںنے کہا کہ کراچی میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبے تیزی سے تکمیل مراحل طے کررہے ہیں۔لیاری ایکسپریس وے کے دوسرے فیز کے افتتاح کے بعد جلد گرین لائن بس منصوبے کو بھی مکمل کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ سیاسی مخالفین کا مستقبل تاریک ہے۔آئند ہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائے گی۔#