دل کے مریضوں کے لیے خوشخبری

پاکستان میں تیار کردہ اسٹنٹ تین ماہ دستیاب ہو گا،قیمت صرف 15ہزار رہے مقرر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 29 جنوری 2018 20:56

دل کے مریضوں کے لیے خوشخبری
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 29جنوری 2018ء ):دل کے مریضوں کے لیے خوشخبری ،پاکستان میں تیار کردہ اسٹنٹ تین ماہ دستیاب ہو گا۔قیمت صرف 15ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے غیر معیاری اسٹنٹس سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت چیف جسٹس کے سوال کے جواب میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈاکٹر مرتضی نے بتایا کہ امید ہے کہ جون 2018 تک پاکستان اپنا اسٹنٹ بنالے گا۔

اس اسٹنٹ کی قیمت 15 ہزار ہو گی جبکہ ابھی مارکیٹ میں جو اسٹنٹ دستیاب ہیں انکی قیمت 70ہزار روپے ہے اور آپریشن کے اخراجات ملا کر کل خرچہ 1لاکھ دس ہزار آ جاتاہے جبکہ پاکستانی اسٹنٹ صرف 15 ہزار میں دستیاب ہو گا۔