Live Updates

اینکر کے ذریعے قصور واقعے کا رخ موڑنے کی کوشش کی گئی،معاملے پر جے آئی ٹی بن گئی ہے ،اسے منطقی انجام تک پہنچانا چاہیے،ملزم کے بنک اکائونٹس کا دعویٰ کرنے والا مہرہ ہے اس کے پیچھے اصل قوتیں کوئی اور ہیں ، سب پولیس مقابلوں کو غلط قرار دینا درست نہیں، ہمارے اہلکار دہشت گردوں اور کریمنل لوگوں کے ہاتھوں شہید ہوئے کیا وہ بھی غلط ہیں ،عمران خان خیبر پختونخواہ پولیس کے اعلی کار بنے ہوئے ہیں ، عاصمہ قتل کیس کو آئی جی لیول پر دبانے کی کوشش کی گئی ،

صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ خاں کی میڈیا سے گفتگو

پیر 29 جنوری 2018 21:00

اینکر کے ذریعے قصور واقعے کا رخ موڑنے کی کوشش کی گئی،معاملے پر جے آئی ..
لاہور۔29جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2018ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنااللہ خاں نے کہا ہے کہ اینکر کے ذریعے قصور واقعے کا رخ موڑنے کی کوشش کی گئی،معاملے پر جے آئی ٹی بن گئی ہے لیکن اسے منطقی انجام تک پہنچانا چاہیے،ملزم کے بنک اکائونٹس کا دعویٰ کرنے والا مہرہ ہے اس کے پیچھے اصل قوتیں کوئی اور ہیں جو ملک کو ہیجانی کیفیت ، بے یقینی اور افرا تفری کی جانب دھکیلنے پر کمر بستہ رہتی ہیں، سب پولیس مقابلوں کو غلط قرار دینا درست نہیں جو ہمارے اہلکار دہشت گردوں اور کریمنل لوگوں کے ہاتھوں شہید ہوئے کیا وہ بھی غلط ہیں ،عمران خان خیبر پختونخواہ پولیس کے اعلی کار بنے ہوئے ہیں جبکہ وہاں عاصمہ قتل کیس کو آئی جی لیول پر دبانے کی کوشش کی گئی ،پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم قصور واقعے کے غم میں ڈوبی ہوئی ہے لیکن ایک اینکر شاہد مسعود کے ذریعے اس کیس کا رخ موڑنے کی کوشش کی گئی،ویسے تو اپنے سورس کو ظاہر نہ کرنا صحافی کا استحقاق ہے لیکن جو اشارے مل رہے ہیں اس کی وجہ سے ڈاکٹر شاہد مسعود سے اس کا سورس ضرور پوچھاجانا چاہیے،ملزم کے بنک اکائونٹس کا دعوی کرنے والا مہرہ ہے اس کے پیچھے اصل قوتیں کوئی اور ہیں جو ملک کو ہیجانی کیفیت ، بے یقینی اور افرا تفری کی جانب دھکیلنے پر کمر بستہ رہتی ہیں،چیف جسٹس سے مطالبہ ہے کہ اس پر بھی سوموٹو لیں،جے آئی ٹی بن گئی ہے لیکن اسے منطقی انجام تک پہنچانا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میڈیا میں ایسے بھی معتبر اور قابل اعتماد لوگ بھی ہیں جن کی قوم عزت کرتی ہے اور ہم سب ان سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں لیکن ایک طبقہ روزانہ سات سے دس بجے تک اتنے جھوٹ ، الزام تراشی ، قوم کو گمراہ کرتے ہیں ،یہ روزانہ ملک کو تباہ و برباد کرتے ہیںکیا ان کا بھی نوٹس لیا جائے گا ۔انہوں نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی جانب سے عدلیہ پر تنقید کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ 28جولائی کوترقی کی طرف بڑھتے ہوئے ملک کو پیچھے دھکیل دیا گیا۔

محمدنواز شریف عدلیہ پر نہیں بلکہ فیصلے پر تنقید کررہے ہیں ،انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارے پاس باقاعدہ اطلاعات ہیں کہ گنے کے کاشتکاروںکو پیسے دیکر کہا گیا ہے کہ اپنی فصل جلائو اور احتجاج کرو حالانکہ اس سے قبل وزیر اعلی پنجاب نے خود مداخلت کی اور گنے کے کاشتکاروں کو صحیح قیمت نہ دینے والے شوگر ملز مالکان اور منیجرز کو گرفتار کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ اب پیروں ، مولانا کو بھی احتجاج پر لگا دیا گیا ہے حالانکہ ان کا کوئی مطالبہ اور اسکی کوئی بنیاد نہیں ۔17جنوری کو ایک دوسرے کو لعنتی کہنے والے سب لوگوں کو اکٹھا کیا گیا اور اس میں کراچی سے وہ روبوٹ بھی شامل ہوئے جنہیں جتنی چابی دی جائے تو وہ چلتے ہیں ۔ افسوس کا مقام ہے کہ جب یہ سارے اکٹھے ہوئے تو ان لوگوں نے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے کی ناکام کوشش کی ، پارلیمنٹ 21کروڑ عوام کی امنگوںکا ترجمان ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ہونے والے احتجاج اب آہستہ آہستہ دم توڑتے جا رہے ہیں اور سینیٹ کے انتخابات سامنے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں کہاکہ تفتیش جاری ہے اگر قصور میں مدثر کی بے گناہی ثابت ہوئی تو اسکانوٹس لیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ سب پولیس مقابلوں کو غلط قرار دینا درسط نہیں جو ہمارے سینکڑوں پولیس اہلکار دہشت گردوں اور کریمنل لوگوں کے ہاتھوں شہید ہوئے کیا وہ بھی غلط ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پی کے پولیس کے اعلی کار بنے ہوئے ہیں جبکہ عاصمہ قتل کیس کو آئی جی لیول پر دبانے کی کوشش کی گئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات