پی ٹی آئی کا، کابل بم دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

پیر 29 جنوری 2018 20:53

پی ٹی آئی کا، کابل بم دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور ..
اسلام آباد ۔ 29 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے کابل بم دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے کور گروپ کا اجلاس پیر کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کابل میں بم دھماکہ کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس میں کابل بم دھماکہ میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور ہلاک ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت کی گئی، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پربھی غور کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :