ہماری حکومت کے ساڑھے چار برس خدمت، دیانت اور محنت سے عبارت ہیں ، شہباز شریف

دھرنا گروپ کے رہنما نے ہر موقع پر جھوٹ بول کر قوم میں اپنی ساکھ کو خراب کیا ہے،اپنے صوبے میں بدترین کارکردگی دکھانے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں،تبدیلی کے دعویداروں نے جھوٹ کو وطیرہ بنائے رکھا، وزیراعلیٰ

پیر 29 جنوری 2018 20:53

ہماری حکومت کے ساڑھے چار برس خدمت، دیانت اور محنت سے عبارت ہیں ، شہباز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ساڑھے چار برس خدمت، دیانت اور محنت سے عبارت ہیںاورپاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں ہمارا دور شفاف ترین ہے۔ ہم نے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں جبکہ شکست خوردہ عناصر نے جھوٹ، الزام تراشی اور یو ٹرن کے ریکارڈ بنائے ہیں۔

دھرنا گروپ کے رہنما نے ہر موقع پر جھوٹ بول کر قوم میں اپنی ساکھ کو خراب کیا ہے۔ اپنے صوبے میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو اب ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔نام نہاد تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کی خدمت کی بجائے تنقید برائے تنقید اور جھوٹے الزامات کو وطیرہ بنائے رکھا۔ عوام کی خدمت کیلئے مٹی کیساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

تبدیلی خالی نعرے لگا کر نہیں لائی جاسکتی جبکہ تبدیلی کیلئے محنت کیساتھ عوام کی خدمت کرنا پڑتی ہے۔

وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو کررہے تھے،جس نے آج یہاں ان سے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہسابق ادوار میں توانائی بحران سے معیشت کو بے حد نقصان ہوااورسابق حکمرانوں کی نااہلی اورمجرمانہ غفلت سے صنعت اورزراعت کے شعبے تباہ ہوئے۔پیپلز پارٹی کے سابق دور میں قومی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیااورسر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے سابق حکمرانوں نے اپنے دور میں قومی وسائل کی لوٹ مار کا بازار گرم کئے رکھا۔

انہوںنے کہا کہ ایک طرف لوٹ مار کرنے والے سابق حکمران ہیںجبکہ دوسری جھوٹ بولنے والے شکست خوردہ عناصر۔ ہماری عوامی خدمت اور کارکردگی کا مقابلہ شکست خوردہ عناصرکرسکتے ہیں نہ لوٹ مار کرنے والے۔ انہوںنے کہا کہ نام نہاد تبدیلی کے دعویدار سیاستدان نے دن رات جھوٹ بولا،الزامات لگائے ،دھرنے دیئے،احتجاج کیے ،لاک ڈاؤن کیے جبکہ ہم نے دن رات عوام کی خدمت کی اورملک سے بجلی کے اندھیرے ختم کئے ہیں ۔

لاک ڈاؤن ،دھرنے دینے والوں،جھوٹ ،منافقت اورالزام تراشی کی سیاست کرنیوالوں کو عوام کی نمائندگی کا حق نہیں۔انہوںنے کہا کہ ہم نے محنت کر کے عوام کیلئے منصوبے مکمل کیے ہیںاورقومی وسائل کو امانت سمجھتے ہوئے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے ان کے قدموں پر نچھاور کیے ہیں۔ہم نے ہر دور میں عوام کی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں اور آنے والا دور بھی سنہری ہوگا۔

تعلیم، صحت ، زراعت اور دیگر شعبوں کی بہتری کیلئے انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں۔ ہمارا ہر قدم عوام کی ترقی کیلئے اٹھ رہا ہے۔ لاکھ عوام روزانہ معیاری میٹرو بس سروس سے استفادہ کر رہے ہیںجبکہ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ بھی تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے۔ صوبے میں شفافیت کو ہر شعبہ میں فروغ دے کر ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے بچائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جھوٹ کی سیاست کی بجائے عوام کی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ عوام منفی سیاست ، دھرنے والوں اور جھوٹ بولنے والوں کا ضرور احتساب کریں گے اور ایسے عناصر اب عوام کا سامنا کرنے سے گھبرا رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے والوں کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔2018ء کے انتخابات میں دوبارہ خدمت کا موقع ملا تو قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے اورعام انتخابات میں ان دونوں جماعتوں کو عوام کی حمایت سے شکست دیں گے اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئندہ بھی عوامی خدمت کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھائے گی۔

متعلقہ عنوان :