پانچ فروری کے جلسہ میں پنجاب حکومت کے وہ پول کھولوں گا جس کا ان کے پاس جواب نہیں ہوگا ‘قمرزمان کائرہ

میاں صاحب واقعی آپ نے ایک روپے نہیں سینکڑوں ارب روپے کی کرپشن کی ،آپ کی اور بھی چوریاں پکڑی جانے والی ہیں زرداری نے حکومت کو چار سال دئیے اگر کرنی ہوتوبلوچستان کی طرح قومی اسمبلی سمیت دیگر اسمبلیوں سے بھی آپ کی حکومتیں ختم کر سکتے ہیں‘سبزہ زار میں جلسہ عام سے خطاب

پیر 29 جنوری 2018 20:46

پانچ فروری کے جلسہ میں پنجاب حکومت کے وہ پول کھولوں گا جس کا ان کے پاس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2018ء) پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہاکہ پانچ فروری کو پیپلزپارٹی کے موچی دروازے پرہونے والے جلسے میں پنجاب حکومت کے وہ پول کھولوں گا جس کا ان کے پاس جواب نہیں ہوگا ،میاں صاحب واقعی آپ نے ایک روپے نہیں سینکڑوں ارب روپے کی کرپشن کی ہے،نواز شریف صاحب آپ کی اور بھی چوریاں پکڑی جانے والی ہیں،ایک بھائی امید سے ہے اور عدلیہ کی تعریف کر رہا ہے جبکہ ایک بھائی عدلیہ کو گالیاں نکال رہا ہے ،میاں صاحب آپ اگلی دفعہ اڈیالہ جیل میں ہوں گے ۔

ان خیالات کااظہارقمرز مان کائرہ نے سبزہ زار میں جلسے سے خطاب خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ قمر زمان کائرہ نے کہاکہ آصف علی زرداری نے حکومت کو چار سال دئیے اگر آصف علی زرداری چاہے تو بلوچستان کی طرح قومی اسمبلی سمیت دیگر اسمبلیوں سے بھی آپ کی حکومتیں ختم کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پانچ فروری کو پیپلزپارٹی موچی دروازے پر جلسہ عام کرے گی اور جلسے میں پنجاب حکومت کے وہ پول کھولوں گا جس کا ان کے پاس جواب نہیں ہوگا ۔

انہوںنے کہاکہ کشمیری حریت پسندوں اورمودی حکومت کو جواب دینا ہے او رہم نے مودی کے یاروں کو بھی پیغام دینا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف صاحب آپ کی اور بھی چوریاں پکڑی جانے والی ہیںآپ کو عدلیہ کے ججز نے سزا دی ہے ۔انہوںنے کہاکہ یہ جو کہتے رہتے ہیں کہ ہم نے کوئی کرپشن نہیں میاں صاحب واقعی آپ نے ایک روپے کی نہیں بلکہ سینکڑوںارب روپے کی کرپشن کی ہے اورپاکستان کی دولت کو آپ نے چھپانے کی کوشش کی لیکن یہ اب سامنے آچکے ہے ۔

انہوںنے کہاکہ میاں صاحب آپ کا سارا ٹبر مقدمات کا سامنا کر رہا ہے ،میاں صاحب پہلے فیصلے جیب میں رکھ کر عدالت میں جاتے تھے اور اب ایک بھائی امید سے ہے اور عدلیہ کی تعریف کر رہا ہے جبکہ ایک بھائی عدلیہ کو گالیاں نکال رہا ہے ۔ا نہوںنے کہاکہ آج جب فوج اور عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے تو نواز شریف انہیں گالیاں دے رہے ہیں اور یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ بڑا ظلم ہو گیالیکن میاں صاحب آپ اگلی دفعہ اڈیالہ جیل میں ہوں گے ۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف تم نے اگر میٹرو بس بنائی تو دہاڑیاں بھی خوب لگائیں ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف تم نے لو ڈ شیڈنگ ختم کرنے کے جھوٹے دعوے کئے اب ہم تمہیں بھی نہیں چھوڑیں گے ۔