چیئرپرسن ماروی میمن کی زیر صدارت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بورڈ کا 29واں اجلاس

مستحقین کی اہلیت کا نیا معیار اور بی آئی ایس پی گریجویشن ماڈل کے ابتدائی منصوبے کی منظوری دی گئی

پیر 29 جنوری 2018 20:46

چیئرپرسن ماروی میمن کی زیر صدارت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بورڈ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2018ء) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بورڈ نے مستحقین کی اہلیت کے نئے معیار اور بی آئی ایس پی گریجویشن ماڈل کے ابتدائی منصوبے کی منظوری دیدی ہے۔ یہ منظوری پیر کو وزیر مملکت وچیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن کی زیر صدارت بی آئی ایس پی بورڈ کے 29ویں اجلاس میں دی گئی ۔

فروری 2015 میں چیئرپرسن کا عہدے سنبھالنے کے بعد سے یہ ماروی میمن کی زیر صدارت بی آئی ایس پی بورڈ کا آٹھواں اجلاس ہے۔اجلاس میں بورڈ ممبران ڈاکٹر علی چیمہ، احمر اشرف، عامر، قاضی عظمت عیسی ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر ، ڈاکٹر عبدالباری خان ، وزارت بین الصوبائی تعاون کے ایڈیشنل سیکرٹری، سینئر جوائنٹ فنانس ڈویژن، جوائنٹ سیکرٹری ای اے ڈی اور سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اپنے استقبالیہ کلمات کے دوران چیئرپرسن ماروی میمن نے ایجنڈا کے نکات پر اپنی ہدایات دیں اور بورڈ ممبران کیساتھ ادارے کی مختلف کامیابیوںپر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے موجود بورڈ ممبران ڈاکٹر زیبا اے سٹھار اور یاور عرفان کو خراج تحسین پیش کیا۔ سیکرٹری بی آئی ایس پی نے بی آئی ایس پی بورڈ میں موجود اعلی ممبران کی شرکت کو سراہا جو بی آئی ایس پی کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں۔

بورڈ میٹنگ کے اہم ایجنڈہ میں بی آئی ایس پی بورڈ کے 28ویں اجلاس کے روئداد کی منظوری اورنفاذ کی حیثیت، NSER 2017-18سے منسلک معاملات کی منظوری، نیا PMTفارمولہ، اہلیت کا نیا معیار، موجودہ مستحقین کا اخراج اور 10پائلٹ اضلاع میں نئی مستحقین کا اندراج، بی آئی ایس پی گریجویشن ماڈل، BISP Endowment Fundکا قیام، بی آئی ایس پی مالیاتی ضابطے اور ایڈہاک ریلف ا لائونس 2017 شامل تھا۔

بی آئی ایس پی بورڈ نے نئی قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری2017-18 NSERکے بعد مستحقین کی شناخت کے نئے معیار کی منظوری دی۔نئی اہلیت کے معیار کے مطابق شناختی کارڈ کی حامل شادی شدہ خواتین جن کی عمر 18سال سے زائد ہو، غیر شادہ شدہ خواتین جن کی عمر 40سال سے زائد ہو اورخواجہ سرا جن کی عمر 18سال سے زائد ہو بی آئی ایس پی کی مستحقین اہل قرار پائیں گے۔

موجودہ مستحقین جو نئے NSER 2017-18کے بعد اہلیت کے معیار پر پورا نہیں اتریں گی ان کے پروگرام سے اخراج کیلئے حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کیلئے بورڈ کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی پانچ رو ز میںحکمت عملی کو حتمی شکل دے گی۔ بورڈ نے بی آئی ایس پی گریجویشن ماڈلBMG کو ابتدائی منصوبے کے تحت عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا جس میں ذاتی ملازمت کیلئے بزنس انکیوبیشن اینڈ ایسٹ ٹرانسفر اور کاربار شروع کرنے کیلئے ڈائریکٹ کیش شامل تھے۔

ابتدائی منصوبے کی کامیابی کے بعد ہی BMGکو وسعت دی جائے گی۔ بی آئی ایس پی اور بی ای ایف کے مابین معاہدے کے ذریعے بی آئی ایس پی انڈومنٹ فنڈ کی منظوری دی گئی۔ بورڈ نے بی آئی ایس پی ایکٹ کے سیکشن23کے تحت بی آئی ایس پی مالیاتی ضوابط کی منظوری دی جو اس ایکٹ کے مقاصد کو انجام دینے کیلئے بورڈ کو قوائد و ضوابط بنانے کا اختیار دیتے ہیں۔ بورڈ نے وفاقی حکومت کی طرح بی آئی ایس پی ملازمین کو ایڈہاک ریلف ا لائونس 2017 دینے کی منظوری بھی دی۔

بی آئی ایس پی بورڈ نے انتقال کرنے والے بی آئی ایس پی ملازمیں کے خاندانوں کیلئے نظر ثانی شدہ/بہتر معاونت کے پیکج کی منظوری دی۔ نئے تشکیل ہونے والے بی آئی ایس پی بورڈ کی روشنی میں بی آئی ایس پی ریگولیشنز کے سیکشن 13کی شق (1)کے مطابق بورڈ کی ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل نو کی گئی۔

متعلقہ عنوان :