چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کی زیر صدارت بی آئی ایس پی بورڈ کا 29ویں اجلاس

بورڈ ممبران کے ساتھ ادارے کی مختلف کامیابیوں پر تبادلہ خیال کیا

پیر 29 جنوری 2018 20:46

چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کی زیر صدارت بی آئی ایس پی بورڈ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2018ء) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کی زیر صدارت بی آئی ایس پی بورڈ کا 29ویں اجلاس پیر کو بی آئی ایس پی سیکرٹریٹ میں ہوا۔ فروری 2015ء میں چیئرپرسن کا عہدے سنبھالنے کے بعد سے یہ ان کی زیر صدارت بی آئی ایس پی بورڈ کا آٹھواں اجلاس ہے۔ اجلاس میں بورڈ ممبران ڈاکٹر علی چیمہ، احمر اشرف، عامر، قاضی عظمت عیسی ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر ، ڈاکٹر عبدالباری خان ، وزارت بین الصوبائی تعاون کے ایڈیشنل سیکرٹری، سینئر جوائنٹ فنانس ڈویژن، جوائنٹ سیکرٹری ای اے ڈی اور سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان نے شرکت کی۔

اپنے استقبالیہ کلمات کے دوران چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے ایجنڈا کے نکات پر اپنی ہدایات دیں اور بورڈ ممبران کے ساتھ ادارے کی مختلف کامیابیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے موجود بورڈ ممبران ڈاکٹر زیبا اے سٹھار اور جناب یاور عرفان کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ سیکرٹری بی آئی ایس پی نے بی آئی ایس پی بورڈ میں موجود اعلی ممبران کی شرکت کو سراہا جو بی آئی ایس پی کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں۔

بورڈ میٹنگ کے اہم ایجنڈہ میں بی آئی ایس پی بورڈ کے 28ویں اجلاس کے روئداد کی منظوری اورنفاذ کی حیثیت، NSER 2017-18 سے منسلک معاملات کی منظوری، نیا پی ایم ٹی فارمولہ، اہلیت کا نیا معیار، موجودہ مستحقین کا اخراج اور 10پائلٹ اضلاع میں نئی مستحقین کا اندراج، بی آئی ایس پی گریجویشن ماڈل، بی آئی ایس پی انڈومنٹ فنڈکا قیام، بی آئی ایس پی مالیاتی ضابطے اور ایڈہاک ریلف ا لائونس 2017 شامل تھا۔

بی آئی ایس پی بورڈ نے نئی قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری2017-18 NSER کے بعد مستحقین کی شناخت کے نئے معیار کی منظوری دی۔نئی اہلیت کے معیار کے مطابق شناختی کارڈ کی حامل شادی شدہ خواتین جن کی عمر 18سال سے زائد ہو، غیر شادہ شدہ خواتین جن کی عمر 40سال سے زائد ہو اورخواجہ سرا جن کی عمر 18سال سے زائد ہو بی آئی ایس پی کی مستحقین اہل قرار پائیں گے۔

موجودہ مستحقین جو نئے NSER 2017-18 کے بعد اہلیت کے معیار پر پورا نہیں اتریں گی ،ان کے پروگرام سے اخراج کیلئے حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کیلئے بورڈ کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی پانچ رو ز میںحکمت عملی کو حتمی شکل دے گی۔ بورڈ نے بی آئی ایس پی گریجویشن ماڈل ’’ بی ایم جی‘‘کو ابتدائی منصوبے کے تحت عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا جس میں ذاتی ملازمت کیلئے بزنس انکیوبیشن اینڈ ایسٹ ٹرانسفر اور کاربار شروع کرنے کیلئے ڈائریکٹ کیش شامل تھے۔

ابتدائی منصوبے کی کامیابی کے بعد ہی ’’ بی ایم جی‘‘کو وسعت دی جائے گی۔ بی آئی ایس پی اور بی ای ایف کے مابین معاہدے کے ذریعے بی آئی ایس پی انڈومنٹ فنٖڈکی منظوری دی گئی۔ بورڈ نے بی آئی ایس پی ایکٹ کے سیکشن23کے تحت بی آئی ایس پی مالیاتی ضوابط کی منظوری دی جو اس ایکٹ کے مقاصد کو انجام دینے کیلئے بورڈ کو قوائد و ضوابط بنانے کا اختیار دیتے ہیں۔

بورڈ نے وفاقی حکومت کی طرح بی آئی ایس پی ملازمین کو ایڈہاک ریلف ا لائونس 2017ء دینے کی منظوری بھی دی۔ بی آئی ایس پی بورڈ نے انتقال کرنے والے بی آئی ایس پی ملازمیں کے خاندانوں کیلئے نظر ثانی شدہ/بہتر معاونت کے پیکیج کی منظوری دی۔ نئے تشکیل ہونے والے بی آئی ایس پی بورڈ کی روشنی میں بی آئی ایس پی ریگولیشنز کے سیکشن 13کی شق (1)کے مطابق بورڈ کی ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل نو کی گئی۔

متعلقہ عنوان :