سکھرمیڈیکل کالج و اسپتال میں خالی اسامیوں کی بھرتی کے ا نٹرویو ملتوی، امیدواروں کا احتجاج ، ایم ایس کے خلاف نعرے بازی ،

پیر 29 جنوری 2018 20:25

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جنوری2018ء) میڈیکل کالج و اسپتال میں خالی اسامیوں کی بھرتی کے ا نٹرویو ملتوی، امیدواروں کا احتجاج ، ایم ایس کے خلاف نعرے بازی ، تفصیلات کے مطابق سردار غلام محمد مہر میڈیکل کالج اینڈ اسپتال میں24سے زائد خالی آسامیوں کی بھرتی کے لئے سوموار کو انٹرویو ز کا وقت مقرر کیا گیا تھا انٹرویو کیلئے سکھر اضلاع سمیت حیدرآباد اور کراچی سے بھی سیکٹروں امیدووار حصہ لینے کیلئے جی ایم سی میڈیکل کالج اسپتال پہنچے تو گیٹ پر انٹرویو ملتوئی ہونے کا بینرز دیکھ کر مشتعل ہو گئے اور انہوں نے سول اسپتال کے گیٹ اور بعد ازیں سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں شامل امیدواروں غلام شبیر کورائی ، الطاف ماکو، زیشان احمد ، حضور بخش ، عامر تنیو ، ماجد و دیگر نے بتایا کہ ہم لوگ دور دراز سے یہاں انٹرویو کیلئے مہنگا کرایہ ادا کر کے پہنچے ہیں اور ایم ایس نے بنا کسی نوٹس کے انٹرویو ملتوی کر دیئے ہیں ہمیں لگتا ہے یہ سب سیاسی لوگوں کو نوازنے کے لئے کیا جا رہا ہے امیدواروں نے بالا حکام سے نوٹس لیتے ہوئے میرٹ کیساتھ دھوکہ دہی کرنے والے سرکاری افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :