نوڈیرو کے نزدیکی گائوں پنجوڈیرو میں 28سالہ نوجوان سے ڈکیتی کی کوشش

مزاحمت پر خنجروں سے گلا کاٹنے کی کوشش ،نوجوان شدید زخمی اسپتال منتقل

پیر 29 جنوری 2018 20:25

نوڈیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جنوری2018ء) نوڈیرو کے نزدیکی گائوں پنجوڈیرو میں 28سالہ نوجوان سے ڈکیتی کی کوشش مزاحمت پر خنجروں سے گلا کاٹنے کی کوشش ،نوجوان شدید زخمی اسپتال منتقل ،رپورٹ کے مطابق نوڈیرو کے نذدیک گائوں پنجوڈیرو کے مکین اظھرعلی ولدرحیم بخش کھوکر گھر کے باھر بیٹھا تھا تواچانک پیچھے سے ان کے گائوں کے مکین علی رضا جیھو،فرمان جیھو،عامر جیھو ،رفیق جیھو نے زبردستی 10ھزار روپے نکال لئے نوجوان نے مزاحمت کی تواس کا خنجروںسے گلا کاٹنے کی کوشش کی جس باعث نوجوان کا گلا کٹ گیا اور شدید زخمی ہوگیا ،ملزمان فرار ہوگئے ہیں ،جبکہ ورثا نوجوان اظہر علی کو نوڈیرو ہسپتال لے آئے جہاں پرڈاکٹرز نے فوری طبی امداد کے بعد لاڑکانہ سول ہسپتال شعبہ حادثات منتقل کردیا ہے ،جبکہ اظہر علی کے ورثا نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے کہا ہے کہ ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے ،ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے انصاف کیا جائے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب چاروںافراد پر نوڈیرو پولیس اسٹیشن پر این سی داخل کی گئی ہے خبر بھیجنے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :