سندھ میں گزشتہ دس سالوں میں قتل کے 27027 مقدمے داخل، 52فیصد ملزمان بری، صرف 7فیصد کو سزا مل سکی

12916مقددمات میں نامزد ملزمان کو ثبوت نہ ملنے کے باعث آزاد کیا گیا

پیر 29 جنوری 2018 20:25

نوڈیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جنوری2018ء) سندھ میں دس سالوں میں قتل کے 27027 مقدمے داخل، 52فی صد ملزمان بری، صرف 7فیصد کو سزا مل سکی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کی ماتحت عدالتوں میں 2007ئ؁ سی2017ئ؁ تک10سال کے دوران قتل واقعات کے متعلق داخل ہونے والے مقدمات27027مقدمات کے فیصلے سناتے ہوئے 52فی صد مقدمات یعنی 12916مقددمات میں نامزد ملزمان کو ثبوت نہ ملنے کے باعث آزاد کیا گیا، فقط 07فی صد ملزمان یعنی 1684مقدمات میں نامزد ملزمان کو سزا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ماتحت عدالتوں گذشتہ 10سالوں کے دوران 13فی صدیعنی 3220مقدمات میں گروپس میں راضی نامہ ہونے کے باعث ختم کیے گئے، جبکہ 28فی صد مقدمات میں نامزد ملزمان کی گرفتار ی نہ ہونے کے باعث بھی 6966مقدمات کو دفتر کی نظر کردیا گیا، سندھ کی مختلف عدالتوں میں 5489قتل کے مقدمات چل رہے ہیں، رواں سال کہ پہلی چھ ماہی کے دوران سسندھ بھر میں قتل کے واقعات کے صرف 1050مقدمے داخل کیے گئے، جبکہ سال2011ئ؁ میں قتل کے سب سے زائد مقدمات سامنے آئے، جس کے دوران سندھ بھر میں 3208مقدمات داخل ہوئے، گذشتہ 10سالوں کے دوران کراچی دکھن، اور نوشہروفیروز اضلاع میں 65فی صد قتل کے مقدمات میں ملزمان بری ہوئے، جبکہ کراچی اولھ میں 52فی صدقتل کے مقدمات کے ملزمان کو بری کیا گیا، اسی طرح ضلع بدین میں 35فی صد قتل کے مقدمات سکے ملزمان کو سزائیں دی گئیں، جو سندھ بھر میں داخل مقدمات میں سب سے بڑی ہے، جبکہ ضلع کشمور میں فقط ایک قتل کے مقدمے میں ملزمان کو سزا ملی، جیکب آباد اور قمبر اضلاع میں فقط 02فی صدقتل کے مقدماتمیں ملزمان کو سزا ملی، رپورٹ کے مطابق قتل کے مقدمات میں اب تک سب سے کم تھرپارکر اضلاع میں زیر شنوائی ہیں، سجن کی تعداد فقط 22ہے، جبکہ سب سے زیادہ قتل کے مقدمات ضلع کراچی دکھن کی عدالتوں میں جاری ہیں،ئ*ف* ھ*د* ٹ*ک*ّی*ّ 478ہے، جبکہ ضلع بدین میں قتل کے مقدمات 64، ضلع ٹھٹہ میں 336، ضلع حیدرآباد میں 197، ملیر میں 278، کراچی سینٹرل میں449، کراچی اوبھر میں 461، دادو میں 201، جامشورو میں 72، تھرپارکر میں 22، میر پورخاص میں 115، عمر کوٹ میں 28، سانگھڑ میں 194،نوشہروفیروز میں 161، شہید بے نظیر آباد میں 230، سکھر میں 453، خیرپور میں 332، گھوٹکی میں 192، شکارپور میں 187، جیکب آباد میں 243، کشمور میں 81، ٹنڈو الہ یار میں 29، ٹنڈو محمد خان میں 33، مٹیاری میں 38، قمبر شہدادکوٹ میں 252اور لاڑکانہ میں 248قتل کے مقدمات زیر شنوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :