ختم نبوت دھرنا فیض آباد‘‘میں ضامن نے مایوس کیا وہ معاہدے سے پیچھے ہٹ گئے ،

دھرنا شرکا پر سابق وزیر داخلہ کے گھر سے فائرنگ موجودہ وزیر داخلہ نے کرائی اور ان کے حکم پر اسلام آباد پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ اور لاٹھی چارج کیا تحریک لبیک کے بانی وسرپرست اعلیٰ پیر محمد افضل قادری کا پریس کانفرنس سے خطاب

پیر 29 جنوری 2018 20:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جنوری2018ء) تحریک لبیک یارسول اللہ کے بانی وسرپرست اعلیٰ پیر محمد افضل قادری نے کہا ہے کہ ’’ختم نبوت دھرنا فیض آباد‘‘میں ضامن نے مایوس کیا وہ معاہدے سے پیچھے ہٹ گئے ، دھرنا شرکا پر سابق وزیر داخلہ کے گھر سے فائرنگ موجودہ وزیر داخلہ نے کرائی اور ان کے حکم پر اسلام آباد پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ اور لاٹھی چارج کیا ، وہ پیر کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیںپریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر صاحبزادہ اجمل اعوان، مولانا محمد ادریس، چوہدری رضوان سیفی، مولانا محمد اعجاز و دیگر عہدیداران تحریک بھیموجود تھے ۔

پیر افضل قادری نے کہا کہ حکمرانوںکی لوت کھسوٹ کی وجہ سے وطن عزیز کی عوام کو صاف پانی، خالص غذائیں اور دوائیںتک میسر نہیں ۔

(جاری ہے)

۔ دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے علاوہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچیاور دیگر علاقوں میں غلاظت ملا ہوا پانی پینے کیلئے سپلائی ہو رہا ہے، قصور کی بیٹی زینب اور مردان کی بیٹی عصمہ و دیگر ان گنت بچیوں کو درندگی کی انتہاکر کے شہید کر دیا گیا ہیعوام بھوکے جبکہ حکمرانوں وبیوروکریٹس کو لاکھوں کے حساب سے مراعات دی جا رہی ہیں تحریک لبیک یارسول اللہ تمام چیلنجوں کا مقا بلہ کرتے ہوئے باکردار امیدواروں کیساتھ ملک بھر سے الیکشن میں بھرپور حصہ لے رہی ہے تاکہ وطن عزیز میں نظام مصطفیﷺ کا نفاذ ہو، ناموس رسالت وختم نبوتﷺ کا علم بلند ہو اور عوام کو حقوق انکی دہلیز پر میسر ہوں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ دشمنان اسلام سے پیسے لیکر نصاب سے قرآن و سنت اور اسلامی تاریخ نکالی جارہی ہے پیر افضل قادری نے کہا کہ فیض آباد میں سابق وزیر داخلہ کے گھر سے فائرنگ ہوئی جو موجودہ وزیر داخلہ نے کرائی جس سے سات افراد شہید ہوئے ایک بھی قاتل گرفتار نہیں ہوا ختم نبوت پر ڈاکہ کس نے ڈالا راجہ ظفر الحق رپورٹ جاری کی جائے رپورٹ جاری نہ کی گئی تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا عوام اب نکلے تو لامحدود نکلیں گے ہم سڑکیں بند نہیں کرنا چاہتے ہمیں مجبور نہ کیا جائے بانی تحریک لبیک یارسول اللہ پیر افضل قادری کہتے ہیں راجہ ظفرالحق رپورٹ جاری نہ کی گئی تو ملک گیر احتجاج ہو گا۔

قصور واقعہ نظام کے لئے تمانچہ ہے ۔۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پانچ فروری کو داتا دربار سے ریلی نکالی جائے گی پیر افضل قادری نیمزید کہاہیدشمنان اسلام سے پیسے لیکر نصاب سے قرآن و سنت اور اسلامی تاریخ نکالی جارہی ہے فیض آباد میں سابق وزیر داخلہ کے گھر سے فائرنگ ہوئی ان کے خلاف کاروائی کی جائے موجودہ وزیر داخلہ نے کرائی سات افراد شہید ہوئے ایک بھی قاتل گرفتار نہیں ہوا ضامن کے بھاگ جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ضامن سے کوتاہی ہورہی ہے حکومت سے پانچ کروڑ لینے کی تردید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیسے لیتے تو گولیاں چلتیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ تحریک لبیک یارسول اللہ کے زیراہتمام 5فروری کو ملک بھر میں ’’یوم یکجہتی کشمیر‘‘ منایا جائیگا، تحریک کے امیر علامہ خادم حسین رضوی کی زیرقیادت داتا دربار تا پنجاب اسمبلی ریلی نکالی جائیگی، جبکہ گجرات سے لیکر کشمیر تک عظیم الشان مارچ اور اختتام پر میرپور میں ’’آزادی کشمیر کانفرنس‘‘ منعقد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :