ایف آئی اے ملک بھر میں بچوں کے خلاف جنسی تشدد اورنازیبا ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف متحرک

جھنگ کا ایک رہائشی گرفتار ، اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ،کراچی اور پنجاب میں 2،2 ملزمان کے خلافمقدمات درج

پیر 29 جنوری 2018 20:24

ایف آئی اے ملک بھر میں بچوں کے خلاف جنسی تشدد اورنازیبا ویڈیو بنا کر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جنوری2018ء) ملک بھر میں بچوں کے خلاف جنسی تشدد اور ان کی نازیبا ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے متحرک ہوگئی، ایف آئی اے سائبر کرائم کی خصوصی ٹیم نے ملک بھر میں ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی،پنجاب سے جھنگ کے رہائشی ملزم تیمور کو گرفتار کر کے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ،کراچی اور پنجاب میں بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف 2,2مقدمات درج کرلئے گئے ہیں،اس جرم میں سب سے زیادہ پڑھے لکھے افراد ملوث ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیر کو ملک بھر میں بچوں کے خلاف جنسی تشدد اور ان کی نازیبا ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم کی ٹیم متحرک ہوگئی، دو رکنی ٹیم بچوں سے زیادتی اور ویڈیو بنا کر بیچنے والے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کے لئے تشکیل دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اب تک سائبر کرائم نے بچوں کے خلاف جرائم کے 2 مقدمات پنجاب جبکہ 2مقدمات کراچی میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں ، پاکستانی بچوں کی عریاں تصاویر اور فلمیں انٹرنیٹ پر بھی فروخت ہو رہی ہیں، ٹیم کے ارکان ان افراد کی تلاش بھی کر رہے ہیں جو اس مکروہ دھندے میں ملوث ہیں،اب تک جتنے بھی افراد گرفتار کیے گئے ہیں ان میں سے زیادہ تر پڑھے لکھے اور پروفیشنل ڈگری ہولڈرز ہیں،بچوں کی برہنہ ویڈیوز اور تصاویر رکھنے اور انٹرنیٹ پر جاری کرنے کے الزام میں جھنگ کا رہائشی گرفتارکیا گیا ہے،ملزم تیمور مقصود الیکٹریکل انجینئرہے جسے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث ملزمان کی فیس بک آئی ڈی کی فوری معلومات حاصل کرنے کے لیے متعلقہ حکام سے بات کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :