ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کا سائٹ ایریا کے صنعتی زون میںغیرقانونی کمرشل اورپرائیوٹ تعمیرات کی تحقیقات کا حکم

پیر 29 جنوری 2018 20:18

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2018ء) ڈپٹی کمشنر نے سائٹ ایریا کے صنعتی زون میںغیرقانونی کمرشل اورپرائیوٹ تعمیرات کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔ اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد کو30دن میں انڈسٹریزکے پلاٹوں پرکمرشل اورپرائیوٹ تعمیرات کی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم،سائٹ انڈسٹریز کے مختص کئے گئے پلاٹوں پر شاپنگ سینٹرودیگرکمرشل اورپرائیوٹ تعمیرات کی جارہی ہیں،صنعتی علاقہ سائٹ ایریاسے لوگوں کو روزگارملتاہے،یہاں بننے والی منصوعات ملک اوربیرون ملک درآمدکی جاتی ہیں اور اس کا حیدرآباد کی معیشت سے گہرا تعلق ہے، انڈسٹریز کے لئے مختص پلاٹ کس طرح کمرشل اورپرائیوٹ مقاصد کے لئے استعمال کئے جارہے ہیں ‘ ڈپٹی کمشنر محمد سلیم راجپوت کا تحقیقاتی آفیسرکوکھوج لگانے کا حکم۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر حیدرآبادمحمد سلیم راجپوت نے سپریم کورٹ اورسندھ اسمبلی کی جانب سے پاس کی کئی متفقہ قرارداد کی روشنی میںحیدرآبادکے سائٹ ایریامیں واقع صنعتی زون میں انڈسٹریز کے لئے مختص پلاٹوں پر شاپنگ سینٹرزودیگر پرائیوٹ تعمیرات کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر لطیف آبادکوتحقیقاتی آفیسر مقررکرتے ہوئے 30دن کے اندرتفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

صنعتی زون میں انڈسٹریز کے مختص پلاٹوں پر کثیرالمنزلہ شاپنگ سینٹرز اورپرائیوٹ تعمیرات کی جارہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد سلیم راجپوت نے صنعتی زون سائٹ ایریاکا دورہ کیااورانڈسٹریز کے مختص پلاٹوں پر شاپنگ سینٹرزاورپرائیوٹ تعمیر پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد نثاراحمد میمن کوتحقیقات کے لئے لکھے گئے خط میں کہاگیا ہے کہ انڈسٹریز کے لئے مختص پلاٹ پرکس طرح کمرشل اورپرائیوٹ تعمیرات کی گئی ہیں ،کیونکہ مذکورہ پلاٹوں کو صرف انڈسٹریز لگانے کے مقاصد کے لئے الاٹ کیاجاسکتا ہے ۔

خط میں واضح کیاگیاہے کہ ڈپٹی کمشنر نے خود صنعتی زون میں جاری کمرشل اورپرائیوٹ تعمیرات کودیکھا ہے جوکہ لینڈگرانٹ پالیسی کی سنگین خلاف ورزی ہے ،حیدرآباد کا صنعتی زون لوگوں کو روزگارفراہم کرتا ہے اوریہاں بننے والی منصوعات ملک بھر اوربیرون ملک درآمد کی جاتی ہے اوریہ علاقہ حیدرآباد کی معیشت میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے اورانڈسٹریز کے لئے مختص پلاٹوں پر کمرشل اورپرائیوٹ تعمیرات کے خلاف سندھ اسمبلی نے بھی متفقہ قرارداد منظورکی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے اسسٹنٹ کمشنرسٹی لطیف آباد نثاراحمد میمن نے صنعتی زون کا دورہ کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردیں ہیں۔