فیکلٹی آف میڈیا یوسی پی میں "ٓٓ اقبال ایک دھندلی پہچان "کے موضوع پر سیمینارکاانعقاد

شاعرہ امبرین صلاح الدین، کالمسٹ ، رائٹرآمنہ مفتی اور سابق ڈائریکٹر اقبال اکیڈمی پروفیسرسہیل عمر کی خصوصی شرکت ڈین میڈیاسکول پروفیسرڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے علامہ اقبال کے پیغام خودی کی ترویج پرطلبا وطالبات کی کوششوں کو سراہا تقریب میں فیکلٹی ممبران اور طلبا وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 29 جنوری 2018 19:13

فیکلٹی آف میڈیا یوسی پی میں "ٓٓ اقبال ایک دھندلی پہچان "کے موضوع پر سیمینارکاانعقاد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جنوری2018ء) فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں"ٓٓ اقبال ایک دھندلی پہچان ، قومی اورعوامی شعراء میں ناقابل فہم امتیاز''کے موضوع پر خصوصی سیمینارکاانعقاد کیا گیا۔فیکلٹی آف میڈیا کے فلم اینڈ تھیٹرسنٹر میں ہونے والی تقریب کا انعقاد بی ایس آنرز پانچویں سیمسٹر کے طلبا وطالبات نے کیا تھا۔

(جاری ہے)

سیمینارکے مہمان خصوصی ڈین میڈیاسکول پروفیسرڈاکٹر مغیث الدین شیخ تھے۔ تقریب میں معروف شاعرہ امبرین صلاح الدین، کالمسٹ ، رائٹرآمنہ مفتی اور سابق ڈائریکٹر اقبال اکیڈمی پروفیسرسہیل عمر نے خصوصی شرکت کی۔مہمانوں نے علامہ اقبال کی شاعری کو نوجوان نسل کیلئے بہترین پیغام قرار دیا ۔ ڈین میڈیاسکول پروفیسرڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے سیمینارمنعقد کرنے اور علامہ اقبال کے پیغام خودی کی ترویج پرطلبا وطالبات اورانکی سپروائزرحناادیب کی کوششوں کو سراہا۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :