پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان سے قطر فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل(پائلٹ) مبارک محمد الکمیت الخیارین کی ملاقات،

پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا

پیر 29 جنوری 2018 18:57

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان سے قطر فضائیہ کے سربراہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2018ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان سے قطر فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل(پائلٹ) مبارک محمد الکمیت الخیارین نے ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق جمعرات کو قطر فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل(پائلٹ) مبارک محمد الکمیت الخیارین نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں پاک فضائیہ کے سربراہ نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی ۔ بعد ازاں قطری ائیر چیف نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان سے انکے آفس میں ملاقات کی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

کمانڈر قطر فضائیہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار کو سراہا اور اس جنگ میں حاصل ہونے والے تجربات سے سیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

انہوں نے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی پیشہ وارانہ مہارت کو بھی سراہا ۔اس موقع پرپاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اور قطرکے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ ائیر چیف نے قطر فضائیہ کو ایوی ایشن کے شعبے اور فوجی تربیت میںبھر پور مدد اور تعاون کی پیشکش کی۔ قطر فضائیہکا وفد تین روزہ دورے پر آیا ہوا ہے، اس دوران وفد پاک فضائیہ کے مختلف ائیر بیسز اور تنصیبات کا معائنہ کرے گا۔