Live Updates

عمران خان چاہتا ہے کہ پارلیمنٹ کانام بھی ان کے نام پرہو، امیرمقام

عمران خان نے پارلیمنٹ پرلعنت بھیجی اورتنخواہ بھی لیتاہے،عمران خان نے یوٹرن میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی،زینب کاقاتل پکڑا گیا لیکن شریفاں بی بی کےملزمان دندناتے پھررہے ہیں۔عوامی جلسہ سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 29 جنوری 2018 17:23

عمران خان چاہتا ہے کہ پارلیمنٹ کانام بھی ان کے نام پرہو، امیرمقام
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 جنوری 2018ء) : وزیراعظم کے مشیرامیرمقام نے کہاہے کہ عمران خان نے یوٹرن میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی،عمران خان نے پارلیمنٹ پرلعنت بھیجی اور تنخواہ بھی لیتاہے،عمران خان چاہتاہے کہ پارلیمنٹ کانام بھی ان کے نام پرہو،زینب کاقاتل پکڑاگیالیکن شریفاں بی بی کے ملزمان دندناتے پھررہے ہیں۔انہوں نے آج یہاں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے یوٹرن میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی،جس نے یوٹرن کی تعلیم حاصل کرنی ہے وہ بنی گالہ میں داخل ہوجائے۔

عمران خان کاوزارت عظمیٰ کاخواب بس خواب ہی رہ جائے گا۔عمران خان وزارت عظمیٰ کے خواب دیکھناچھوڑدیں کیونکہ وزارت عظمیٰ ان کی قسمت میں نہیں ہے۔عمران خان نے جوشیروانی بنا رکھی ہے وہ اب نئی شادی میں استعمال کرلیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہمیں نہیں پتا کہ عمران خان کس طرح کا انصاف اور عدل مانگ رہے ہیں۔عمران خان کے قول وفعل میں تضاد ہے۔عمران خان بتائیں کہ پارلیمنٹ پرلعنت بھیجتے ہو ہمیں بتاؤ کہ پھر اس پارلیمنٹ سے تنخواہ کیوں وصول کرتے ہو؟ اگر پارلیمنٹ لعنتی ہے توپھرآپ کامقصد کیاہے؟امیرمقام نے کہاکہ عمران خان اپنے سوا کسی کونہیں مانتا۔

وہ کہتاہے کہ پارلیمنٹ بھی عمران کے نام پرہو۔عمران خان کوخیبرپختونخواہ کی عزت اپنی عزت نہیں لگتی۔انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس نے دن رات ایک کرکے ملزم پکڑلیا۔لیکن شریفاں بی بی کے ساتھ جوظلم ہوااس کی مثال نہیں ملتی۔عمران خان ڈی آئی خان کی شریفاں بی بی کوبھول گئے۔ان کے گھرجاکرعمران کواظہارہمدردی کی توفیق بھی نہیں ملی۔شریفاں بی بی کے ملزمان دندناتے پھرتے ہیں۔عمران خان کومعصوم بچی کے گھربھی جاناگوارہ نہیں ہوا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات