دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قربانیوں کی دنیا میں مثال نہیں ملتی ، نوازشریف

پیر 29 جنوری 2018 16:45

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قربانیوں کی دنیا میں مثال نہیں ملتی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشر یف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بر طانیہ کے مضبوط تعلقات دونوں ممالک کے لیے اہم ہیں،بر طانیہ نے ہمیشہ پاکستان کو سپورٹ کیا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قربانیوں کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی ، دنیا کو چاہیے وہ دہشت گر دی کے خلاف پاکستان کی قر بانیوں کو تسلیم کر یں، دہشت گردی کے خلاف جنگ کسی ایک ملک نہیں پوری دنیا کی جنگ بن چکی ہے اور سب کو اس جنگ کو مل جل کر لڑ نا ہوگا ۔

پیر کو سابق وزیر اعظم سے برطانوی ہائی کمشنر ایچ ای تھامس ڈریو نے ملاقات کی جس میں ‘پاک بر طانیہ تعلقات اور دہشت گردی کیخلاف جنگ سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز جاتی امراء لاہور میں ہونیوالی ملاقات ایک گھنٹے سے زائدتک جاری رہی ہے جس میں بر طانیہ تعلقات اور دہشت گردی کیخلاف جنگ سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے بات چیت کی گئی جبکہ ملاقارت کے دوران پاکستان کے سیاسی حالات بھی زیر بحث آئے ہیں جبکہ ملاقات کے دوران میاں نوازشر یف نے کہا کہ پاکستان اور بر طانیہ کے مضبوط تعلقات دونوں ممالک کے لیے اہم ہیں اور بر طانیہ نے ہمیشہ پاکستان کو سپورٹ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے جوقر بانیں دیں ہیں اس کی دنیا میں کوئی اور مثال نہیں ملتی اور دنیا کو بھی چاہیے وہ دہشت گر دی کے خلاف پاکستان کی قر بانیوں کو تسلیم کر یں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کسی ایک ملک نہیں پوری دنیا کی جنگ بن چکی ہے اور سب کو اس جنگ کو مل جل کر لڑ نا ہوگا ۔