18ء کا پہلاچاندگرہن 31جنوری کوہوگا

چاندگرہن کراچی سمیت پاکستان کے کئی شہروں میں دیکھاجاسکے ،ْمحکمہ موسمیات

پیر 29 جنوری 2018 16:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2018ء) 2018ء کا پہلاچاندگرہن 31جنوری کوہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاندگرہن کراچی سمیت پاکستان کے کئی شہروں میں دیکھاجاسکے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال 2018ء کا پہلاچاندگرہن 31جنوری کوہوگا چاندگرہن کا دورانیہ6گھنٹے ہوگا‘ چاندگرہن کا آغاز 3بجکر51منٹ اور اختتام9بجکر 8 منٹ پر ہوگا‘کراچی میں چاند بجکر31منٹ پرنکلے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ میں اس رات کو اگر فضا ابر آلود نہ ہوئی اور آسمان صاف ہوا تو چاند گرھن صبح مقامی وقت کے مطابق 4 بج کر 51 منٹ پر شروع ہو گا اور 6 بج کر پانچ منٹ تک جاری رہے گا۔ دنیا کے مشرقی حصوں میں اس کا مشاہدہ کرنا ذرا مشکل ہو گا اور گرہن مشرقی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 51 منٹ پر شروع ہو گا۔ گرہن ایک گھنٹے تک جاری رہے گا۔ناسا نے بتایا کہ کہ گرہن کی وجہ سے ماہرین اس بات کا مشاہدہ بھی کر سکیں گے جب چاند کی سطح تیزی سے ٹھنڈی ہوتی ہے تو اس کے کیا اثرات ہوتے ہیں۔

چاند کو تاریکی میں دیکھنے سے اس کے خدوخال مزید واضح ہو جائیں گے اور چاند کے وہ حصے جو عام طور پر دیکھے نہیں جا سکتے وہ قدرے واضح نظر آئیں گے کیونکہ چاند کی گھاٹیوں کے ارد گرد چٹانیں چمکتی ہوئی دکھائی دیں گی۔

متعلقہ عنوان :