تھر ایکسپریس کا 10سالہ معاہدہ پرسوں ختم ہوجائیگا ،ْ تجدید نہ ہوئی تو اگلے ہفتے سے تھر ایکسپریس نہیں چلے گی

پیر 29 جنوری 2018 16:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2018ء) تھر ایکسپریس کا 10سالہ معاہدہ پرسوں31 جنوری کو ختم ہوجائیگا ،ْ معاہدے کی تجدید نہ ہوئی تو اگلے ہفتے سے تھر ایکسپریس نہیں چلے گی۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام کے مطابق آخری تھر ایکسپریس مونابائو سے ایک روز قبل رات گئے میرپورخاص پہنچی جس میں سوار ہو کر 370 مسافر بھارت سے پاکستان آئے ۔ذرائع کے مطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں تھر ایکسپریس معاہدہ غیر یقینی ہے۔واضح رہے کہ تھر ایکسپریس کراچی سے براستہ میرپورخاص ہفتے میں ایک مرتبہ بھارت جاتی ہے اور اگلے ہی روز بھارت سے مسافر لے کر پاکستان پہنچتی ہے۔ اس وقت اس ٹرین سے 450 سے 500 مسافر بھارت جاتے اور تقریباً اتنے ہی یہاں آتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :